نوازشریف کے وزیرِاعظم بننے کا کوئی امکان نہیں، منظوروسان

ہفتہ 3 فروری 2024 20:21

ِکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے ایک بار پھر انتخابات سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی بنیں گے۔منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی محبت آصف زرداری کی طرف بڑھے گی۔#