جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور یوم یکجہتی کشمیر

عالمی ضمیر وحقوق انسانی کے ادارے کشمیر پر جاری ظلم کا نوٹس اور اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کراکے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے،کشمیرکی آزادی کیلئے فروری کوعوام جراتمندقیادت کوکامیاب کریں،محمد حسین محنتی،حافظ نصراللہ ودیگرکا خطاب

پیر 5 فروری 2024 22:00

ْ&کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت فروری کو کراچی تا کشمور پورے سندھ میں یوم یکجہتی کشمیرن منایا گیا ۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس سلسلے میں کراچی ، سکھر ، جیکب آباد ، میرپور خاص ، بدین ، نوابشاہ،ٹنڈوآدم ،جھڈو نوشہروفیروز ، ڈگری اور کندھ کوٹ سمیت متعدد شہریوں میں کشمیر ریلیاں جلسے اور اجتماعات منعقد کئے گئے جن سے صوبائی ، ضلعی ومقامی رہنماوں نے خطاب کیا ۔

جبکہ ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر کشمیر ی عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا ۔شرکانے کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی ۔ جنگ رہے گی ۔ بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد اور کشمیر کو آزاد کرو کی سخت نعرے بازی کی ۔اس موقع پر کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت عالمی ضمیر کو کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی کا نوٹس اور اقوام متحدہ کو قراردار پر عمل در عمل کرنے کا مطالعہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ڈگری سے جھڈو تک یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے ۔کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ جس پر عالمی ضمیر اور انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی جبکہ اقوام متحدہ گونگی وبہری بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانی قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھااس لیے کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ۔

نصف صدی سے اقتدارمیں رہنے والی دوجماعتوں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے کشمیرکی سودے بازی اورعوام کومہنگائی کرپشن کے تحفوں کے سواکچھ نہیں دیا ہے کشمیرکی آزادی کے لییفروری کوعوام جرائتمندقیادت کوکامیاب کریں۔صوبائی امیرنے کہاکہ کشمیری عوام نہ صرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان تک لڑے ہیں ۔ میں سب سے پہلے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز کیا تھا ۔

جو اب ہر سال منایا جاتاہے ۔ ریلی سے صوبائی محمد افضال ، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران حنیف قائم خانی ،طاہر جاٹ نے بھی خطاب کیا۔کندھ کوٹ میں گولہ چوک سے گھنٹہ گھر تک ریلی سے صوبائی نائب امیر وامیدوار این اے حافظ نصراللہ چنا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ایک ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہوکر رہے گی ۔ کشمیری عوام نے جذبہ جہاد کے تحت اللہ کے آسرے پر یہ جنگ شروع کی تھی ۔

انشااللہ انہوں کی قربانیاں اور جدوجہد ضرور ایک دن رنگ لائے گی اور کشمیر پر ایک دن آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔میرپورخاص میں مارکیٹ چوک پر قائم یکجہتی کشمیر کیمپ اور بڑے عوامی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی امیرو صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 45 پرامیدوار حاجی نور الہی مغل نے کہاکہ کشمیری مسلمان تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

کشمیر کی پاکستان میں شمولیت کے بغیر تقسیم برصغیر کاایجنڈا نامکمل اور ادھورا ہے۔جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تناظر حق خودارادیت کے ذریعے بھارت سے آزادی دلائیں گے،مظاہرے سے عاصم شیخ ، ظفر اقبال مجاہد اور محمد رفیق چوہان نے بھی خطاب کیا۔کیمپ اور مظاہرے میں شہریوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک کی طرح نواب شاہ میں بھی جماعت اسلامی کے تحت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیشن روڈ پر مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی نہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کی تحریک میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں جانوں کی قربانی اور خواتین نے عصمتوں کی قربانی دی ہے پوری دنیا کے انصاف پسند لوگ کشمیری عوام کے پشتی بان ہیں انہوں نے صدر پاکستان ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کو بھارتی جبر و استبدادسے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس وقت تمام سیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن جماعت اسلامی آج بھی پہلے دن کی طرح مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھے گی اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امراپروفیسر اعجاز عالم ، عبد الوہاب جے آئی یوتھ شہر کے صدر محمد مبارک بھی موجود تھے مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں سے رشتہ کیا اور دیگر نعرے بھی لگائے۔

ٹنڈوآدم میں پریس کلب کے سامنے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بڑے عوامی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر عبدالغفورانصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر سب سے پرانا مسئلہ ہے مگر وہ حل اس لئے نہیں ہورہا کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ ہے کشمیر ہو فلسطین اقوام متحدہ کا دوہرا معیار دنیا کے سامنے ہے مسلم ممالک کے حکمران اپنے کشمیری و فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کو رکوائیں۔

جماعت اسلامی بدین کے تحت کھوسکی روڈ بدین سے بدین پریس کلب/ایوان صحافت تک ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر و نامزد امیدوار پی ایس 71 اللہ بچایو ہالیپوتہ نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں آزادی کشمیر کی منزل قریب ہوچکی ہے ایک کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا اس موقع پرفتح خان کھوسہ،محمد موسی ملاح ایاز لطیف سومرو عبدالخالق کھوسہ اکبر کھوسہ ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

جیکب آباد میں المرکزاسلامی سے پریس کلب تک ریلی سے امیرضلع حاجی دیدارعلی لاشاریودیگررہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی اور کشمیری مسلمانوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔بھارتی بربریت اور ظلم کا شکار کشمیری مسلمانوں کا کشمیر کی آزادی کیلئے عزم و ہمت پہاڑوں سے زیادہ بلند اور فولاد سے زیادہ طاقتور بن چکا ہے۔نوشہروفیروزمیں میں امیرضلع ایڈووکیٹ شبیرخانزادہ کی قیادت میں جبکہ سکھرمیں ڈریہااسٹاپ سے گھنٹہ گھرتک موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جس سے ضلعی امیرمولاناحزب اللہ جکھرو،امیرشہرزبیرحفیظ شیخ ودیگررہنماوں نے خطاب کیا۔