غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ این اے 15 میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ خان سے ہار گئے

جمعہ 9 فروری 2024 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) الیکشن 2024 میں کئی اہم حلقوں میں بڑے اپ سیٹس دیکھنے میں آئے ہیں، غیر متوقع شکست کا سامنا کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ این اے 15 میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ خان سے ہار گئے۔

شہزادہ گستاسپ خان کو ایک لاکھ 10 ہزار ووٹ ملے جبکہ نواز شریف 80 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

این اے 44 پر جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کو آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے شکست دے دی۔ علی امین گنڈا پور نے 92 ہزار 612 ووٹ اور مولانا فضل الرحمان نے 59 ہزار 364 ووٹ لیے۔این اے 2 سوات پر مسلم لیگ ن کے امیر مقام شکست کھا گئے جنہیں آزاد امیدوار ڈاکٹر امجد خان نے ہرایا۔ امیرمقام نے 29 ہزار 240 اور ڈاکٹر امجد نے 43 ہزار 140 ووٹ حاصل کیے۔این اے چھ لوئر دیر پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آزاد امیدوار محمد بشیر خان سے شکست کھا گئے۔ محمد بشیر خان نے 81 ہزار 60ووٹ لیے جبکہ سراج الحق 56 ہزار 538 ووٹ لے سکے۔