الیکشن کمیشن پاکستان نے حیدرآباد کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے نتائج بھی جاری کر دیئے،ایم کیوایم پاکستان کامیاب

ہفتہ 10 فروری 2024 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے حیدرآباد سٹی اور لطیف آباد کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے نتائج بھی جاری کر دیئے، دونوں نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار سید وسیم حسین اور پروفیسر عبدالعلیم خان کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 220 سٹی کے 4 لاکھ 61 ہزار 32رجسٹرڈ ووٹرز میں سے ایک لاکھ 77 ہزار 960 نے حق رائے دہی استعمال کیا، ایم کیو ایم کے سید وسیم حسین 64 ہزار 531 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ،جب کہ ان کے قریبی حریف پی ٹی آئی کے ازاد امیدوار فیصل مغل ایڈووکیٹ نے 52 ہزار 25 ووٹ لئے، پی پی کے امیدوار وسیم خان راجپوت نے 28099 ووٹ لئے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 لطیف آباد پر 4 لاکھ 24 ہزار 449 رجسٹرڈ ووٹر تھے، 55 بزار 344 عورتوں سمیت ایک لاکھ 48 ہزار 158 نے ووٹ ڈالے، ایم کیو ایم کے پروفیسر عبدالعلیم خان 55 ہزار 50 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جب کہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما آزاد امیدوار ڈاکٹر مستنصر بااللہ نے 38 ہزار 315 ووٹ لئے، پیپلزپارٹی کے امیدوار علی محمد سہتو نے 26 ہزار 649 ووٹ لئے۔