Live Updates

ٰپی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج، راولپنڈی میں پولیس کا لاٹھی چارج

r این اے 119 سے امیدوار شہزاد فارو ق سمیت کئی کارکن گرفتار

پیر 12 فروری 2024 08:30

ن* اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اتوار کو احتجاج کیا گیا جبکہ راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا ،۔راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی احتجاج کو تھانوں کی سطح پر روکنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس تھانے کی حدود میں مظاہرین جمع ہوں یا ریلی نکالیں وہیں سختی سے روکا جائے۔

ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا جبکہ پی ایچ اے دفتر میں قائم آر آفس مرکزی گیٹ کو بند کر دیا گیا۔پولیس نے ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر شیلنگ شروع کر دی جبکہ صحافیوں کو بھی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں این اے 77 کے ریٹرننگ آفس کے باہر آزاد امیدوار کے حامیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جہاں پولیس کی بھاری نفری نے آر او آفس کو اپنے حصار میں لے لیا ۔

مظاہرین کی اپنے امیدوار کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے جبکہ ’’ساڈا حق ایتھے رکھ‘‘ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ آزاد امیدوار راشدہ طارق کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ احتجاج کے باعث شاہین آباد روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگیا۔لاہور میں این اے 119 سے امیدوار شہزاد فاروق کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر پی ٹی ا?ئی کے ورکرز کا دھرنا جاری ہے۔قبل ازیں، بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے بانی چیئرمین عمران خان کے ’’غلامی نامنظور‘‘ کے ویڑن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، عوام نے 8 فروری کو تمام تر مشکلات کے باوجود گھروں سے نکل کر تحریک انصاف کو واضح اور شفاف مینڈیٹ سے نوازا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات