قومی و صوبائی اسمبلی کی مزید 27نشستوں کے حتمی نتائج روک دیے گئے
الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دو بینچز تشکیل
پیر 12 فروری 2024 18:12
(جاری ہے)
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 8 فروری والا الیکشن ٹھیک کرایا گیا لیکن 9 فروری کو جو ہوا اس کی الیکشن کمیشن سے شکایت نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن ڈسکہ کیس میں ریٹرننگ افسران کو سخت سزائیں دے چکا ہے، صرف نتائج روکنا کافی نہیں، جس ریٹرننگ افسر نے حلف کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بابر اعوان نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا، جس پر الیکشن کمیشن نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حتمی نتائج روکتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ مانگ لی۔این اے 71 سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن نے پی بی 14 نصیر آباد، پی بی 44 کوئٹہ، پی پی 33 گجرات، پی پی 126 جھنگ اور پی پی 128 جھنگ، پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی، پی پی 43 منڈی بہاوالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 279 لیہ، پی پی 17 راولپنڈی اور پی پی 6 مری میں حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔اسی طرح، این اے 56 راولپنڈی، این اے 53 راولپنڈی، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاوالدین، این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی، این اے 126 لاہور، این اے 127 لاہور، این اے 71 اور این اے 87 خوشاب کے حتمی نتائج جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ملک بھر سے آئی ٹی انڈسٹری نے نئی سی ای سی کا چناؤ کرلیا
-
وکلانے ہر آمریت کے دور میں اس کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا، وکلا پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں،بلاول بھٹو زرداری
-
سپیکر ایاز صادق نے پارلیمان کی بالادستی کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، کسی بھی ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کا حق حاصل نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ چمن کا احسن اقدام
-
جو مرضی کرلیں، 90 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عارف علوی
-
بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے سینئر صحافی چوہدری محمد ارشاد کے انتقال پر اظہار افسوس
-
بارشوں کے بعد سڑکوں کی استرکاری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے،سعید غنی
-
وزیرتوانائی سید ناصرحسین شاہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار
-
وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کے ارسا ایکٹ میں کوئی بھی ترمیم نہیں کی جا رہی،نثار کھوڑو
-
رسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی سے قراداد منظور کرکے ہم نے اپنا ٹھوس موقف دیا ہے، وزیراعلی سندھ
-
ایئرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے
-
چیف جسٹس پسند نا پسند کا لانے کی کوئی بات نہیں: نثارکھوڑو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.