Live Updates

جی ڈی اے نے الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی کال دیدی

پہلے مرحلے میں جمعہ حیدرآباد بائے پاس پر دھرنا دیا جائے گا دھرنے میں شرکت کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے،پیرپگارا

پیر 12 فروری 2024 20:45

جی ڈی اے نے الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی کال دیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای)نے الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی کال دے دی، پہلے مرحلے میں 16 فروری بروز جمعہ حیدرآباد بائے پاس پر دھرنا دیا جائے گا دھرنے میں شرکت کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پاگارہ کہتے ہیں کہ انتخابات کو اس لیے مسترد کرتے ہیں کہ یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھے جو کام بھٹو صاحب اور بے نظیر نہیں کرسکی وہ زرداری نے کردیا، مجھے کہا گیا کہ جی ڈی اے ختم کردیں ورنہ نتیجہ صفر ہوگا، خیرات میں دی گئی دو سیٹیں بھی اپنے پاس رکھ لیں یہ بات انہوں نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس میں کی، پیر کے روز منعقدہ اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاہ راشدی، سید غوث علی شاہ، غلام مرتضی جتوئی، صفدر علی عباسی، لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سردار عبدالرحیم ،سید زین شاہ، ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، عرفان اللہ مروت، جلال شاہ جاموٹ، راحلیہ گل مگسی، بیرسٹر حسنین مرزا، محمد خان جونیجو، راشد شاہ راشدی، سائرہ بانو، عبدالرزاق راہموں، جام نفیس، غلام دستگیر راجڑ، نند کمار گوکلانی، مسرور خان جتوئی، سید زوہیب شاہ، روشن برڑو، امیر آزاد پہنور، دیدار جتوئی، ارباب انور، محسن مگسی سمیت دیگر شریک تھے پیر صاحب پاگارا نے کہا کہ ان انتخابات کو ریاست مخالف الیکشن اس لیے کہتا ہوں کہ اکہتر میں بھٹو صاحب کی 60 نشستیں تھیں اور مجیب الرحمن کی 107 نشستیں تھیں اور اکثریتی رائے کو تسلیم نہ کرکے جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے لہذا ہمارے اداروں کو سوچنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پندرہ سالہ بدترین کارکردگی کے بعد ایسے نتائج کا کوئی تصور نہیں کرسکتا پیر صاحب پاگارا نے کہا کہ مجھے کسی دوست نے جی ڈی اے ختم کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ فنکشنل مسلم لیگ کے تحت الیکشن میں حصہ لیں اور زرداری کے ساتھ الائنس بنا لیں تو آپکو اپنی قومی اور صوبائی کی نشستیں مل جائینگی لیکن میں نے کہا کہ جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا تو جواب میں کہا گیا کہ پھر نتیجہ صفر ہوگا ، جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا تھا اور ایم کیو ایم کے سامنے پندرہ لکھا ہوا تھا پیر صاحب پاگارا نے کہا کہ یہ آر اوز کا کام نہیں ہے یہ آر اوز کے بس کی بات نہیں ہے، پورا صوبہ زرداری کے حوالے کرنا تھا تو الیکشن کی کیا ضرورت تھی ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں یہ ملک ہے تو ہم ہیں میرے والد نے ہمیشہ فوج کی حمایت کی وہ 1954 سے جی ایچ کیو کے ساتھ رہے اور ہمیں بھی ہمیشہ یہی مشورہ دیا کہ فوج کے ساتھ چلنا ہے لیکن جہاں آپکو عزت اور انصاف نہ ملے تو وہاں ہم احتجاج کا تو حق رکھتے ہیں ہم اس بوگس الیکشن کے خلاف پرامن احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں دو نشستیں خیرات میں ہیں یہ دو نشستیں بھی ہم واپس کرتے ہیں یہ سیٹیں بھی زرداری کو دے دیں اسے ضرورت ہے پیر صاحب پاگارا نے کہا یہ باجوہ صاحب جاتے جاتے ایک پنڈورہ باکس کھول گیے کہ سانحہ بنگلہ دیش سیاستدانوں کی وجہ سے ہوا تو باجوہ صاحب بتائیں اس وقت صدر کون تھا یہ سیاسدانوں پر زمہ داری کیوں ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر عوام کا شدید دبا ہے ہم قانون کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کرینگے ہمارے احتجاج میں ایمبولینس کو کوئی نہیں روکے گا نہ فیملی کی گاڑیوں کو روکا جائیگا پیر صاحب پگارا نے کہا کہ عمران خان میرا کوئی رشتہ دار نہیں ہے لیکن اس الیکشن میں پی ٹی ائی کے نوجوانوں نے جو کردار ادا کیا اس پر انہیں سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے کہاکہ ہم 16 فروری بروز جمعہ حیدرآباد بائے پاس پر دھرنا دینگے ہم اپنے احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھایینگے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرینگے اجلاس کے روز سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرینگے ہمارے دو ارکان اسمبلی حلف نہیں لیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نثار درانی نے اس الیکشن کو سبو تاژ کیا ہے اس نے زرداری کو پورا پورا فایدہ پہنچایا ہے ہمیں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ قبول نہیں انہوں نے کہا ہم لاڑکانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں افسوس کہ جن پر فائرنگ ہوئی جو مارے گئے انہیں پر مقدمات قائم کردیے گیے آج مرتضی جتوئی صاحب اور عرفان اللہ مروت کے خلاف انسداد دہشتگردی کے کیسز بنا دیئے گیے لیاقت جتوئی کے کزن پر مقدمہ بنایا گیا یہ انتقامی کارروائیاں ہیں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پاگارا سولہ فروری کے احتجاج کی قیادت کرینگے ہم جی ڈی اے کو پیر صاحب کی قیادت میں آگے لیکر جائینگے دھرنے میں لاکھوں افراد شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے سلسلے میں تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات