کراچی سے منتخب 21 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، جس میں ایم کیوایم پاکستان کے 14 اورپیپلز پارٹی کی7 ارکان شامل
بدھ 14 فروری 2024 16:29
(جاری ہے)
این اے 232 کورنگی کراچی ون سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، این اے 23 کورنگی کراچی ٹو سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید حنیف، این اے 234 کورنگی کراچی تھری سے ایم کیو ایم کے محمد معین عامر پیرزادہ اور این اے 235 کراچی شرقی ون سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 236 کراچی شرقی ٹو سے ایم کیو ایم کے حسان صابر جبکہ این اے 237 کراچی شرقی تھری سے پیپلز پارٹی کے اسد اسلم نیازی اور این اے 239 کراچی سائوتھ ون سے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔علاوہ ازیں این اے 240 کراچی سائوتھ ٹو سے ایم کیو ایم کے ارشد وہرا، این اے 241 کراچی سائوتھ تھری سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، این اے 242 کراچی کیماڑی ون سے ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال، این اے 243 کراچی کیماڑی ٹو سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل جبکہ این اے 244 کراچی غربی ون سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور این اے 245 کراچی غربی ٹو سے ایم کیو ایم کے سید حفیظ الدین کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کراچی غربی تھری سے ایم کیو ایم کے سید امین الحق، این اے 247 کراچی سینٹرل ون سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن، این اے 248 کراچی سینٹرل ٹو سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، این اے 249 کراچی سینٹرل تھری سے ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 کراچی سینٹرل فور سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 22 فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کرے، اصل بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی گڈ وِل ہونی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی صومالیہ میں شہید سید کاشف عمر کی نماز جنازہ میں شرکت
-
مچھلی برآمدات تین ماہ میں 125.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
مناواں میں سگی بہنوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوگرفتارکر لیا گیا
-
تمام صوبوں میں ایمرجنسی سروسز کا قیام خوش آئند ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ایم ڈی کیٹ سازش نہیں تو پھر کراچی کا کوئی طالب علم ٹاپ 20 میں کیوں نہیں، فاروق ستار
-
کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 20 ہزار 680 ٹن کارگو ہینڈل
-
ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
-
کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
اساتذہ کی عزت، وقار اور معاشی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ندیم افضل چن
-
چیچہ وطنی،گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بہتری کیلئے بروقت کاشت، معیاری و تصدیق شدہ بیج کے استعمال پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ
-
گورنر خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی عارف یوسفزئی سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.