پیپلز پارٹی کی قیادت کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضبوط قیادت لانے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2024 13:04

پیپلز پارٹی کی قیادت کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کا ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری 2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکومت سازی کے بعد پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کو وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر مستحکم کیا جائے گا۔ لاہور اور پنجاب کی تنظیم نو کی جائے گی ۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل کا استعفی پارٹی قیادت نے منظور کر لیا ہے ۔ چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضبوط قیادت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت سازی کے بعد لاہور اور پنجاب میں قیادت کے لئے مضبوط رہنماؤں کا چناؤ کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہور اور پنجاب میں پارٹی کے معاملات برائے راست بلاول بھٹو زرداری خود دیکھیں گے۔قبل ازیں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں، مجھ سے عمر میں بڑے سیاستدان صرف اپنا سوچتے ہیں، الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں، اس ماحول میں پاکستان کیسے چلے گا؟ میں نے پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی، عوام کے شکرگزار ہیں کہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، ثابت ہوگیا چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلزپارٹی ہے، میں نے یہ الیکشن اقتدار کیلئے نہیں عوام کیلئے لڑا ہے، ملک میں معاشی و سیاسی بحران ہے، ہمارے معاشرے کو تقسیم کردیا گیا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن لڑا، مہنگائی، بیروز گاری اورغربت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ ماحول رہا تو ملک کو بحرانوں سے کون نکالے گا؟ ملک اس وقت جل رہا ہے، پورے ملک میں آگ لگی ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم نے آگ کو بجھانا ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگانا ہے، ہم وزیراعظم کی کرسی نہیں چاہتے، عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہم سیلاب متاثرین کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، انتخابی نتائج سے متعلق شکایتیں متعلقہ فورم پر لے کر جاؤں گا، متعلقہ فورم پر سنوائی نہ ہوئی تو عوام میں آسکتا ہوں۔