
وزیر اعظم کی کرسی بہت گرم ہوچکی ہے جو بیٹھے گا جل جائے گا، حلیم عادل شیخ
منگل 20 فروری 2024 22:43

(جاری ہے)
ہمارے پاس تمام فارم 45 اوریجنل شکل میں موجود ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا میرا حلقہ این اے 238 ہے اس میں 84 ہزار ووٹ مجھے ملے ہیں 292 کے تمام فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں جماعت اسلامی کا مشکور ہوں انہوں نے موثر سیاسی کردار ادا کیا ہے کراچی میں ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو پڑا ہے عوام نے ہمیں جتوا دیا ہے ہم ئی عوام کے منتخب نمائندہ ہیں یہ ساری سیٹیں ہماری ہیں آج سے پورے کراچی میں اپنے اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جائیں گے صوبہ سندھ کے عوام کا قرض ہم نہیں اتارسکتے جو عمران خان کو نکالنے کے لئے باہر نکلے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہمارے پاس بلے کانشان نہیں تھا پھر بھی عوام نے ہمارے نشان تلاش کر کے ہمیں جتوایا۔ 8 فروری کو ہم جیت چکے ہیں 9 فروری کو کسی اور کو جتوا دیا گیا الیکشن کمشنر دلدل میں پھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے پھنستے جائیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیر اعظم کی سیٹ گرم ہوچکی ہے جو بیٹھے کا جلے گا یہ کرسی ہماری ہے 180 سییٹیں ہم نے جیتی ہیں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال یہ کرسی کسی اور کو دی جاری ہے انشائ اللہ ہم وفاق، پنجاب، اور کے پی میں حکومت بنائیںگے اگر کسی نے حکومت بنانے کا شوق پورا کرنا ہے تو کر لٰیں چوری شدہ حکومت پ پ ن لیگ اور ایم کیو ایم کی سیاسی قبر ہوگی سب دفن ہوجائیں گے۔ ہم عدالتوں سے امید رکھتے ہیں انصاف ہوگا لاہور ہائی کورٹ نے فیصلا دیا تھا آر اوز عدلیہ سے ہونے چاہیے بعد میں عدالت لگا کر یہ کرپٹ آر اوز لگائے گئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پاکستان کے یوتھ نے ووٹ ڈالا وہ اس غم میں ہیں کہ ان کا ووٹ چوری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی تقدیر عوام کے ہاتھ سے لیکر آر اوز کیہاتھ میں دی گئی ہے، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن میں ہمارے کیسز لگے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن نے خود کو دلدل میں دھکیلا ہے باہر بھی انہیں نکنا ہوگا ، حلیم عادل شیخ نے کہا فارم 45 کے مطابق رزلٹ دیا جاتا ہے تو سیاسی صورتحال مستحکم ہوجائے گی۔ علی زیدی جیسے وہ لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان کی کمر پر چھرا گھونپا پارٹی ایسے لوگوں کو دوبارہ کبھی قبول نہیں کرے گی۔ وکلاء نے دکھ دیکھے کارکنان نے ازیتیں برداشت کی وہ عمران خان کے ہیروز ہیں اب ان کی ہماری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔#
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.