
مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد
مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں، غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں،انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
بدھ 28 فروری 2024
15:40

(جاری ہے)
ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے۔
فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے۔ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، ان کے ظلم، جبر اور زیادتی کو عوام نے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 ،الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کیاتھا۔الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے ریٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی تھی۔ یاسمین راشد کے وکیل اور پارٹی رہنما ایڈووکیٹ احمد اویس نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جتوانے کی عجلت میں 74 ہزار ووٹوں کا فرق لے آئے، کمشنر راولپنڈی کی بات یہاں بھی ثابت ہوئی، پاکستان کی تاریخ کے بدترین دھاندلی والے الیکشن ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہآئین کاتقاضا ہے کہ دھاندلی پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: یو این ادارہ غذائی قلت کا شکار 80,000 بچوں کو علاج میں مدد دے گا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.