ماضی کی کو تاہیوں کو دیکھ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے عوام کی تو قعات پر اترنا ہوگا،اراکین بلوچستان اسمبلی

ایوان ایک مقدس مقام ہے جسکا انتخاب عوام کرتی ہے منتخب نمائندوںپرتنقید کی بجائے ایوان کا احترام کرنا چاہیے ، اجلا س سے خطاب

جمعرات 29 فروری 2024 22:40

�وئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) بلو چستان اسمبلی کے اراکین نے کہا ہے کہ ماضی کی کو تاہیوں کو دیکھ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے عوام کی تو قعات پر اترنا ہوگا،ایوان ایک مقدس مقام ہے جسکا انتخاب عوام کرتی ہے منتخب نمائندوںپرتنقید کی بجائے ایوان کا احترام کرنا چاہیے شیشے کے گھر میں رہ کر کسی کو پتھر نہیں مارا جاتا ہم پار لیمانی لوگ ہیں،نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے ، ہمیں امید ہے کہ بلو چستان اسمبلی میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ۔

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے پریزائڈینگ آفیسر انجینئر زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا ،اجلاس میں پریزائڈینگ آفیسر ورکن صوبائی اسمبلی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نو منتخب اسپیکر عبدالخالق اچکزئی سے انکے عہدے کا حلف لیا اور انہیں کرسی پر بٹھایا ،جبکہ اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ سے انکے عہدے کا حلف لیا، حلف لینے کے بعد عبدالخالق اچکزئی نے اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ سے انکے عہدے کا حلف لیا ، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اسپیکر بلو چستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا مشکور ہوں نے انہوں نے مجھ کر اعتماد کا اظہار کر کے ذمہ داری عائد کی ہے میں ایوان کا تقدس بحال رکھنے کی پوری کوشش کروں گاتمام اراکین صوبائی اسمبلی کے تعاون سے ایوان کو آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کریں گے امید ہے کہ تمام ساتھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ تعاون کریں گے بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے لئے وقت مقرر کیا گیا تھا جس کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشست پر منتخب غزالہ گولہ کے کاغزات ڈپٹی اسپیکر کے لئے جمع کرائے گئے جبکہ کسی دوسرے رکن کی جانب سے کاغذات نامزد جمع نہیں کرائے گئے جس پر غزالہ گولہ بلوچستان اسمبلی کی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ کو مبارکباد پیش کی ۔ اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر بات کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنماء نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سر دار عبد الرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یقین دلا تا ہوں کہ ایوان کو چلانے میں مکمل تعاون کر نے کے لئے تیار ہیں ،اسمبلی اجلاس میں نیشنل پارٹی کی جانب سے بلو چستان کی روایات کو پامال کیا گیا ہے ہمیں ما ضی کی تمام کو تا ہیوں کو دور اور عوام کی تو قعات پر پورا تر نے کی کوشش کر نے کی ضرورت ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نو منتخب اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کودل کی گھرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوںبلوچستان کے مسائل کے لئے ہمیں ملکر اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا، ماضی کو کو تاہیوں کو ختم کر کے اب ہمیں عوام کے تو قعات پر اترنا ہوگا،بلو چستان نیشنل پارٹی ( عوامی) کے سربراہ ورکن صوبائی اسمبلی میر اسد اللہ بلاچ نے نو منتخب اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ ہم سب نے مل کر اس صوبے کے مسائل حل کرنے ہیں امید ہے کہ اسمبلی میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا سابق اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے جس اندا ز میں بلو چستان اسمبلی کو چلایا انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جمعیت علماء اسلام کے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں اسمبلی کا تقدس پامال کیا گیا ایک ڈکٹیٹر نے اسمبلی پر بکتر بند گاڑی بھی چڑھائی ۔ میں یقین دلا تا ہوںکہ ایوان کے تقدس کو بر قرار رکھنے کے لئے اپنا کر دار ادا کروں گا۔ بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر ضیاء لانگو نے نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر ہونی چاہئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی رہنمائی میں صوبے کے مسائل کو حل کریں گے میں یقین دلا تا ہوں کہ ایوان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ظہور احمد بلیدی نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر ،اسپیکر اورمنتخب ہونے والے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ ایوان ایک مقدس ادارہ ہے جسکا انتخاب عوام کرتی ہے منتخب نمائندوں کو تنقید کی بجائے ایوان کا احترام کرنا چاہیے شیشے کے گھر میں رہ کر کسی کو پتھر نہیں مارا جاتا ہم پار لیمانی لوگ ہیں ۔

ظہور بلیدی نے کہاکہ اسمبلی میں آکر ہم سب پر بھا ری ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں جنہیں ہم پر اعتراض ہے تو ہم بھی پھر ان پر اعتراض کر سکتے ہیں 2024کے نوجوان باشعور ہو چکے ہیں انہوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کیا ہے ۔ اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کر تے ہوئے بلو چستان عوامی پارٹی کی رہنماء نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ نو منتخب اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اورمنتخب ہونے والے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کر تی ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ تمام اراکین اسمبلی نے اللہ پاک کے نام پر حلف اٹھایا ہے جس کے بعد ہم سب پر بھا ری ذمہ داری عائد ہو چکی ہے اور ہمیں بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے یکجا ہو نا ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر ذابد علی ریکی نے نو منتخب اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کومنتخب ہونے والے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو ملکر بلو چستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ڈاکٹر عبد المالک نے جمہوری انداز میں اجلاس سے بائیکاٹ کیا لیکن انہیں اپنے الفاظ پر معافی مانگی چاہیے ۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تر قی کی راہ میں اہم کر دار ادا کیا ہے اسپیکر بلو چستان اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کو ایوان کو ساتھ میں لیکر چلنے کی ضرورت ہے ۔ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی بر کت علی رند نے کہا کہ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہیں ، تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے یکجا ہو کر جدو جہد کر نی ہوگی۔

جماعت اسلامی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی عبد المجید بادینی نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ مو سلا دھار بارش کے بعد گوادر میں لوگوں کی زند گی بری طرح متاثرہو کر رہ گئی ہے گوادر کو آفت زدہ قرار دیا جائے ہمیں عوام پر نظر ثانی کر نے کی ضرورت ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سب سے بڑے سول ہسپتال کوئٹہ میں اب بھی ایم آئی آر مشین نہیں ہے بلوچستان کے چھوٹے سے چھوٹے نجی اسپتال میں ایم آئی آر کے مشین موجود ہے سول اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کر د گیلو نے کہا کہ نو منتخب اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دن بدن بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے میرے حلقے کے لوگوں کو پینے کی صاف پانی تک میسر نہیں ہیںگزشتہ سیلاب نے کچھی تباہی مچائی مگر اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیںجس کی وجہ عوام آج بنیا دی سہولیات کے لئے تر س رہے ہیں ۔ رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد کھو سہ نے نو منتخب اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ تمام اراکین اسمبلی خو ش اسلوبی کے ساتھ ملکر کر کام کریں گے عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر عوام کا مشکور ہیں اور صوبے کے تمام مسائل کو یکجا ہوکر حل کریں گے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر صادق عمرانی نے کہاکہ جمہوریت کی خاطر ہم سب نے ماضی کی تلخیوں کو بھولنا ہوگاگزشتہ 5 سال کے ایم پی ایز کو اربوں روپے فنڈز دئیے گئے جس کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گزشتہ سال کے سیلاب میں نصیر آباد ڈوب گیاجس کے بعد ابھی تک نصیر آباد میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ میر محمد صادق عمرانی نے نو منتخب اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کی ۔

رکن صوبائی اسمبلی اسفند یار کاکڑ نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ تمام اراکین صوبائی اسمبلی ملکر صوبے کی تر قی کے لئے کام کریں گے ، عوام کو عملی کاموں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی باتوں سے اراکین صوبائی اسمبلی کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی سنجے کمار نے اسپیکر عبد الخا لق اچکزئی اور اورڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے مسائل تو بہت ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ تمام اراکین ایک ساتھ ملکر صوبے کو تر قی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا کہ اسپیکر عبد الخا لق اچکزئی اور اورڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کو مبارکباد پیش کر تے ہیں عوام نے چار جاعتی اتحاد کو مسترد کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج سرپا احتجاج ہیں ۔

رکن صوبائی اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ تمام اراکین اسمبلی ملکر ایوان کا حق ادا رکریں گے بلو چستان میں مسائل بہت ہیں جسے حل کرنا ہے مسائل کو حل کر نے کے لئے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے پا لیسی بنا نے کی ضرورت ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی اصغر رند نے کہا کہ اسپیکر عبد الخا لق اچکزئی اور اورڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کو مبارکباد پیش کر تے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی عبید گور گیج نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں منتخب کر کے ہم پر ذمہ داری عائد کی ہے جس پر عوام کا مشکور ہوں ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے چند سیٹوں کے خاطر واک آؤٹ کیاگوادر پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور ڈاکٹر عبد المالک بلوچ چند سیٹوں کی وجہ سے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر لیا قت علی لہڑی نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی کوئٹہ شہر میں تعلیم، صحت، روزگار کے حوالے کام کر نے ضرورت ہے ۔ر کن صوبائی اسمبلی فضل قادر مندوخیل نے کہاکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں صوبے میں تعلیم، صحت، روز گاری کی فراہمی کے لئے کام کر نے کی ضرورت ہے ۔

رکن صوبائی شعیب نوشیرانی نے کہا کہ نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہیں ہمیں امید ہے کہ پانچ سال اسمبلی کے اندر انصاف کا نظام ہوگا ، رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ نے کہاکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہیں ، بلوچستان بلوچستان نہیں ہے بلکہ مسائلستان بن چکا ہے جس کی خاص وجہ ناانصافی ہے، لوگ میڈیکل کالج مانگ رہے ہیں مگر میرے حلقے میں پرائمری سکول نہیں ہے اسپتال ہے ڈاکٹر نہیں، سکول ہے اساتذہ نہیں ہے۔

نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ظفر آغا نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے منتخب کیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی مینا مجید نے اسپیکر عبد الخا لق اچکزئی اور اورڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہاکہ بلو چستان اسمبلی میں 25نئے اراکان آئے ہیں ہمیں امید ہے کہ سب کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے گا بلو چستان کو تر قی کی راہ پر گامز ن کرنا ہے ۔

اجلاس میںپوائنٹ آف آرڈر پر اظہار کر تے ہوئے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی پرنس عمر احمد زئی نے کہاکہ نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہیں امید ہے کہ تمام اراکین صوبے کو تر قی کی جانب گامزن کریں گے صوبے میں روزگار، تعلیم ، صحت کے مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی اصغرترین نے نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ امیدہے کہ ایوان کو احسن انداز میں چلایاجائیگا انتخابات میں شکست کا سامنا کر نے والے ہمیشہ یہی کر تے ہیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج نے نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ، ضرورت اس بات کی تھی کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ بات کر تے لیکن انہوں نے اجلاس سے بائیکاٹ کیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔

رکن صوبائی اسمبلی پیٹرک ایس ایم نے نو منتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد پیش کی ہے ، انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو لوکل قرار دیا جائے ۔آخر میں اسپیکر بلو چستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کے انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کے لئے کاغذات نامزدگی بروز جمعہ شام 5 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں کاغذات کی جانچ پڑتال بروز جمعہ شام 6 ہو گی جبکہ نئے قائد ایوان کے لئے ووٹ کا عمل 2 مارچ بروز ہفتہ صبح 11 بجے ہو گا۔