وزیراعظم کا انتخاب،ایم کیو ایم کا شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ

انشاء اللہ (آج) شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں گے،مصطفی کمال کی گفتگو

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ (ن)اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے کہا کہ انشاء اللہ (آج)اتوارکو شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں گے،ہماری نیک تمنائیں شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کے ساتھ ہیں ان کی ہرقسم کی مدد کریں گے، الیکشن سے قبل بھی پی ایم ایل ن کے ساتھ تھے۔اس موقع پر (ن) لیگ کے رہنما رانا تنویر نے کہا کہ (آج)اتوارکو وزیر اعظم کا الیکشن ہے،ہم وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے ایم کیو ایم پاکستان کے پاس آئے تھے۔رانا تنویر نے کہاکہ شہباز شریف کی طبیعت خراب تھی، ورنہ وہ خود ایم کیو ایم کے پاس ووٹ کیلئے آتے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارا ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے آئین سازی کا معاہدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیر اعظم کیلئے ہمیں ووٹ دے گی۔