بلاول بھٹو زرداری کی محمود خان اچکزئی کے گھر پرچھاپے کی مذمت

محموداچکزئی صدارتی امیدوارکے گھر پر چھاپہ مارکر بلاوجہ صدارتی الیکشن کو متنازعہ بنایاجارہاہے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان چھاپے پر ایکشن لیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 4 مارچ 2024 12:31

بلاول بھٹو زرداری کی محمود خان اچکزئی کے گھر پرچھاپے کی مذمت
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ2024 ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں ان کے گھر پرچھاپہ مار کرکے بلاوجہ صدارتی الیکشن کو متنازعہ بنایاجارہاہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح مجھے پتہ چلاکہ محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

میں وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے اپیل کروں گاکہ چھاپے کیخلاف ایکشن لیں۔پارلیمان نہ میرا ہے نہ ان کا ہے یہ ایوان ہم سب کا ہے ۔یہ ایوان اداروں کی ماں ہے ۔قومی اسمبلی کی عمارت کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس ایوان کو کمزور کرینگے تو خود وفاق اورجمہوری نظام کمزور کرینگے۔میں بزرگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے فیصلے لیں جس سے ادارے مضبوط ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔پاکستان خطرناک مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ہمیں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے فیصلے کرناہونگے۔نظام کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے۔ملک میں مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری کا سونامی طوفان ہے۔احتجاج کے نام پر ایک دوسرے کو گالیاں نہ دی جائیں۔

ایسے فیصلے کئے جائیں جس کے دور رس اثرات ہوں۔مختلف علاقوں میں ہمارے رہنماﺅں و کارکنوں پر حملے ہوئے۔نئی نسل اگر سیاستدان بننا چاہتی ہے تو ہمیں آسانیا ں پیدا کرنا چاہیںایسا نہ ہوکہ وہ ہمیں گالیاں دیں اور اس سے جمہوریت کمزور ہو۔عوام ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں۔کارکنوں نے ہمیں یہاں پہنچانے کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ہارون بلورکا نوجوان بیٹابطور ممبر ہمارے ایوان میں موجود ہے۔

احتجاج کے نام پر گالیاں دینے سے لوگ مایوس ہونگے۔بانی پی ٹی آئی کی روایات کو برقرار نہیں رکھنا چاہئے تمام ایوان میں کی جانے والی تقریریں براہ راست دکھانی چاہیں۔میثاق معیشت بھی بہت ضروری ہے۔انتخابات کے دوران کارکنوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتاہوں۔وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر او ر چاروں وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ملک میں بحران ہے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔