سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے،آصف خان

بدھ 6 مارچ 2024 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،کنوینیئرضلع شرقی آصف خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے،شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا قتل ایک پارٹی کے بانی لیڈرکا نہیں بلکہ عالم اسلام کے ایک قائداورایک عوامی لیڈر کا قتل تھا، تفصیلی فیصلے میں دیکھنا ہوگاکہ سنگین عدالتی غلطی کا ازالہ کیسے ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے بھٹو کے شیدائیوں کے پرانے زخم تازہ ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 235،کراچی شرقی کے رابطہ دفترمیں پارٹی رہنما ئوں اورپی ایس ایف کے طارق احمد پہنور،امجدہیسبانی اورپارٹی ورکرز،شکیل سومرو،کلیم اللہ دایو،جام رستم دیگرسے ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

آصف خان نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کوپھانسی کی سزا سناتے وقت روزاول سے ملکی اوربین الاقوامی قیادت پیپلزپارٹی کی چئیرپرسن محترمہ نصرت بھٹوصاحبہ اورشہید بے نظیربھٹو سمیت پیپلزپارٹی قیادت کا موقف تھا کہ بھٹو کوفئیرٹرائل کا حق نہیں ملا اوریکطرفہ فیصلہ سنا کربھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کومنظرسے ہٹاکرنہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کوایک عظیم لیڈراورقائد سے محروم کردیا گیا۔ان کاکہنا تھاکہ عدالت نے تسلیم کیا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کوفئیرٹرائل کا حق نہ دے کراصولوں کوپامال کیا گیا،پیپلزپارٹی کارکنان روز اول سے سراپا احتجاج تھے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیاہے اورعدالتی قتل کے خلاف احتجاج کرنے پرپیپلزپارٹی کی قیادت اوربھٹو کے شیدائیوں پرقید وبند،ظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے،کوڑے کھانے اورجیلوں میں برف کی سیلوں پرلٹائے جانے کے بعد بھی جئے بھٹو کا نعرہ بلند کیا گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھٹو کے شیدائیوں کے پرانے زخم تازہ کردیے ہیں اورہم اس امرپراللہ کے شکرگذارہیں کہ بعد آج 45برس بعددنیا کے سامنے شہید بھٹو کی بے گناہی ثابت ہوگئی اورمخالفین کوزندہ ہے بھٹو،زندہ ہے کانعرہ اوراس کا فلسفہ سمجھ آگیا ہوگا،عدالت کے تفصیلی فیصلے اورقائدین کے اگلے لائحہ تک کارکنان