ذ*صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلیے

ٴْحکمران اتحاد میں شامل دیگر سیاسی جماعتیں بھی آج ہی کابینہ کے لیے اپنے نام فائنل کرلیں گی

اتوار 10 مارچ 2024 21:00

و*اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے وفاقی کابینہ کیلئے نام فائنل کرلیے، دیگر اتحادی جماعتیں بھی آج اپنے نام فائنل کرلیں گی، پہلے مرحلہ میں مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں مزید وزرائ لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کیلئے جن ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے ان میں اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلیل عباس جیلانی مشیر خارجہ، طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کیا جائے گا، اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ اور شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنا نے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصفکو وزارت دفاع اور عطا اللہ تارڑ کو وز یر اطلاعات و نشریات مقرر کیا جائے گا، مصدق ملک کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ ہوا ہے، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، احد چیمہ مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات ہوں گے۔