حکومت لوگوں کے چولہے بند نا کرے ،غریب غیر جریدہ سرکاری ملازمین کو فارغ کرنا ناانصافی ہے ،محمد فاروق حیدر

پیر 11 مارچ 2024 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کے چولہے بند نا کرے غریب غیر جریدہ سرکاری ملازمین کو فارغ کرنا ناانصافی ہے محکمہ جنگلات،تعمیرات عامہ و دیگر میں لوگوں کی 18،18 سال سروس ہے وزیراعظم کہتے ہیں مقابلہ کریں سکیل ایک میں پی ایچ ڈی تو نہیں لگایا جاسکتا اشتہار کے ذریعے آٹھ ہزار آسامیاں وزراء کو دیکر وقتی طور پر تو حکومت بچائی جاسکتی ہے مگر یہ حربہ دیر پا ثابت نہیں ہوسکتا ،تیرویں ترمیم ہوئی تو اس کے ثمرات سب سمیٹ رہے ہیں۔

آزادکشمیر میں ہر شخص ایم ایل اے اور ہر ایم ایل اے وزیر اور ہر وزیر وزیراعظم بننا چاہتا ہے ،دو رمضان دونوں وزرا اعظم کے خاتمے کا باعث بنے اب تیسرا رمضان ہے دیکھتے ہیں اس میں کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مدینہ منورہ کے بعد ہمارے لیے مقدس ترین سرزمین ہے اقتدار کے لیے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگانے کی کوئی حیثیت نہیں عمل سے پتہ چلتا ہے اسلام آباد کا مستحکم ہونا کشمیریوں کے لیے تقویت کا باعث ہے یہاں انتشار افراتفری اور معاشی عدم استحکام کا مقبوضہ کشمیر پر نفسیاتی اثر ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں کشمیریوں کو اختیار دیا گیا یے کہ جب وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے تو اس کا طریقہ کار وہ خود ہی طے کرینگے ۔انوار حکومت سیاسی جماعتوں کی نہیں ایم ایل ایز کی حکومت ہے مسلم لیگ ن کوئی بٹالین نہیں کہ سب یس مین ہوں یہاں مختلف آرا ہوتی ہیں لیکن ہم سب متحد ہیں صدر اور سیکرٹری جنرل کے درمیان دھڑے بندی کا تاثر درست نہیں آزادکشمیر میں بڑی کابینہ بننے کا رواج پیپلزپارٹی نے ڈالا جب ہماری کابینہ چھوٹی تھی تو ہم نے بڑے بڑے فیصلے کیے ہماری حکومت نے لوگوں کے لیے کام کیے میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا پی ٹی آئی آزادکشمیر میں جماعت نہیں تھی اسے لایا گیا اس کا خمیازہ سب بھگت رہے ہیں تیرویں ترمیم کے جو لوگ مخالف تھے اب حمایتی ہوگئے ہیں اور اس پر عملدرآمد کروارہے ہیں تو یہ میرے موقف کی تائید ہے۔