ہربھجن سنگھ نے تکبر کی انتہا کردی، پاکستانی شائق کی ٹویٹ پر سطحی سوچ کا اظہار

خواب دیکھنا بند کرو اور جاگ جائو،آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کی خواہش پر سابق بھارتی سپنر کا متکبرانہ جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 مارچ 2024 15:27

ہربھجن سنگھ نے تکبر کی انتہا کردی، پاکستانی شائق کی ٹویٹ پر سطحی سوچ ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مارچ 2024ء )  بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ تکبر کی انتہا پر پہنچ گئے۔ بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی شائق کی ٹویٹ پر ہی اپنی سطحی سوچ کا اظہار کردیا۔ ایک شائق نے ایکس پر ایک ایڈیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو ایک فریم میں دکھاتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹ شائقی کا ایک خواب ہے، ان کا اشارہ آئی پی ایل میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ کھیلنے کی جانب تھا۔

جواب میں ہربھجن کود پڑے اور لکھا کہ کسی بھی بھارتی کا ایسا کوئی خواب نہیں ہے، آپ بھی خواب دیکھنا بند کرو اور جاگ جاؤ‘۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی 2008ء کے بعد سے آئی پی ایل میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ پی ایس ایل کا اگلے سال آئی پی ایل سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل 2025ء کے انعقاد کے لیے تین ونڈو پر غور کر رہا ہے لیکن ان میں سب سے مثالی آئی پی ایل کے ساتھ اپریل اور مئی میں ٹکراؤ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پی سی بی آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ لیگ کے انعقاد کے فوائد اور نقصانات پر غور کر رہا ہے۔ دوسری ونڈو فروری میں تین ہفتے ہے کیونکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے مارچ میں ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکتا جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ تاہم اس کا مقابلہ فروری میں پاکستان میں ون ڈے ٹرائنگولر سیریز سے ہوگا جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔ تیسری ونڈو ستمبر 2025ء میں ایشیا کپ کے آس پاس ہے۔ آئندہ سال پی ایس ایل کے لیے ونڈو پر مزید بحث آئندہ کونسل میٹنگ میں ہوگی۔