ہاٹ اٹیک،بلڈپر یشیر اور دیگر بیماریاں قابل علاج ہیں،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

منگل 26 مارچ 2024 15:41

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ ہاٹ اٹیک،بلڈپر یشیر اور دیگر بیماریاں قابل علاج ہیں،لیکن موت کا کوئی علاج نہیں نوجوانوں کی اموات آج کل بہت زیادہ ہو رہی سال میں ایک بار میڈیکل چیک اپ لازمی کروانا چاہیے اس بات سے خوف زدہ نہ ہوں کہ ڈاکٹر کیا بتائیں گے، موت کے علاؤہ ہر بیماری کا علاج ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کے سنیئر رہنما و صدر ڈیجیٹل میڈیا باغ حسام خورشید کے بہنوئی سردار ریاست ضیافت علی خان مرحوم کے نماز جنازہ کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست علی خان خوش اخلاق ملنسار تھا، ریاست کی موت خاندان،علاقے اور باغ کے لیے بڑا سانحہ ہے،باغ کے ہر دلعزیز نوجوان سردار ریاست علی خان کو گزشتہ جمعہ کو قطر میں ہارٹ اٹیک ہوا اور ہسپتال میں انتقال کر گے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں قطر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی نے چھ جگہ پر ریاست علی خان کا نمازجنازہ پڑا، گزشتہ روز سردار ریاست ضیافت علی خان کی میت آبائی گاؤں پہنچی، تو باغ کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی، نماز جنازہ میں عوام علاقہ،شہریوں،تاجروں،وکلاء میڈیا نمائندگان،سول سوسائٹی،علماء کرام، آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع،پنجاب،خیبر پختونخوا سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے،نوجوان دھاڑیں مار کر روتے رہے،سردار ریاست ضیافت علی خان کی وفات پر تعزیتی پیغام میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان،وزہر زراعت سردار میر اکبر خان،سنیر نائب صدر مسلم لیگ راجہ مشتاق منہاس مئیر میونسپل کارپوریشن میجر ریٹائرڈ عبد القیوم بیگ، چیرمین ضلع کونسل پروفیسرآ صف نے کہا ہے کہ سردار ریاست ضیافت علی کی وفات صرف خاندان ہی نہیں بلکہ باغ کا نقصان ہے، پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاک اسے جنت الفردوس میں اعلی و ارفع مقام عطا فرمائے، نماز جنازہ میں ایس پی باغ خرم اقبال ڈی ایس پی باغ فیض الرحمن عباسی، کشمیر کمیونٹی قطر سے سردار طاہر یونس اور شیخ محمد ساجد،صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق محمود سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،سردار ریاست ضیافت علی خان کو ہزاروں افراد نے آہوں و سسکیوں میں آبائی قبرستان کوٹیرہ مست خان سپرد خاک کر دیا گیا۔

\378