
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو گیا، کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، 31 مارچ تک بارشوں اور برفباری کا امکان
محمد علی
جمعرات 28 مارچ 2024
00:20

(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 31 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے تحت سندھ کے چند شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیرِ اثر 27 مارچ کی رات سے 29 مارچ کی صبح تک جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔قمبر شہداد کوٹ اور شکارپور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، گھوٹکی، دادو اور کشمور کے کچھ حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ لاہور سمیت پنجاب کےکئی شہروں میں بھی 31 مارچ تک بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے نئے سسٹم کی وجہ اسلام آباد بھی بارشوں کی زد میں ہے، جبکہ خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 31 مارچ تک بارشیں اور برفباری ہو گی۔ آنے والے دنوں میں مری ، گلیات سمیت کئی سیاحتی مقامات پر برفباری کا امکان ہے، اس حوالے سے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کی جا چکی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.