Live Updates

ہائی کورٹ کے چھ ججز نے تسلیم کیا ہے ان پر دبائو ہے ، سردار عبدالقیوم نیازی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سابق وزیر اعظم آز اد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے چھ ججز نے تسلیم کیا ہے ان پر دباو ہے ۔ پاکستان میں حالیہ الیکشن لندن پلان کا حصہ تھے ۔ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ۔ قیدی نمبر آٹھ سو چار کو فوری رہا کیا جائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا چھ ججز کا خط عدلیہ پر دباو کا ثبوت ہے ۔

فوری تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالیہ الیکشن دو ہفتے تک جاری رہا ۔ جس کے اختتام پر کمشنر راولپنڈی نے پریس کانفرنس کی تھی کہ ہم دباو میں تھے ۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا مینڈیٹ پی ٹی آئی کا تھا جو اسے نہیں دیا گیا ۔ الیکشن میں ہمارے ہر امیدوار کو الگ نشان دیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ الیکشن لندن پلان کا حصہ تھا ۔ آزاد کشمیر میں بھی ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا ۔

ہمارے ممبران کو ورغلایا گیا ،ڈرایا گیا۔ انہوں نے کہا آزادکشمیر میں بھی تحریک عدم اعتماد لائی گئی نیا ماڈل لایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ماڈل فیصل نصیر کا ماڈل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں اگر کسی کے پاس مینڈیٹ ہے وہ عمران خان ہے ۔ انہوں نے کہا فلسطین میں اس وقت جو ہو رہا ہے پاکستان کو ان کو ساتھ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کو رہا کیا جائے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا موجودہ چیف الیکشن کمشنر بطور چیف سیکرٹری کشمیر اور گلگت بلتستان تعینات تھے تو انہوں نے ن لیگ کی حکومت بنوائی۔ انہوں نے کہا ججز نے بہت بڑا دھماکہ کیا ہے ۔تمام کشمیری چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط ہو ۔ عمران خان نے مودی کو بغیر ویزہ کے کبھی نہیں بلایا ۔ ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے عوام نے بغیر الیکشن کمپین چلائے عمران خان کو مینڈیٹ دیا۔ انہوں نے کہا راجہ ریاض کو تحریک عدم اعتماد کے لیے کس نے قائل کیا تھا ۔ جو لوگ اداروں مین دخل اندازی کرتے ہیں وہ نہ کریں اس سے پاکستان کمزور ہوتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات