مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کا ذہنی توازن بگڑنے لگا، بھارتی فوج مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے لگی، بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جمعہ 29 مارچ 2024 22:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کا ذہنی توازن بگڑنے لگا، بھارتی فوج مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے لگی، بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27 مارچ 2024 کو جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی، سینٹرل ریزرو فورس کے اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی خودکشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی خودکشی کے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں، مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 596 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں ،مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے جموں کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے بھارتی فوجی بھی نالاں، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی فورسز میں ذہنی تنائو بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فورسز کے نصف سے زاہد اہلکار شدید تنائوکا شکار ہیں، میڈا رپورٹس کے مطابق 16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا، 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا نے اظہار تشویش کیا ہے ۔