
پیپلزپارٹی کا حنا ربانی کھر کو گورنر پنجاب لگانے پر غور
گورنر پنجاب کیلئے حنا ربانی کھر کا نام شارٹ لسٹ کر لیاگیا ، پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی منظوری کے بعدخاتون گورنر لگانے کااعلان کیا جائیگا
فیصل علوی
منگل 2 اپریل 2024
14:54

(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کے مطابق گورنرپنجاب کے منصب پرپہلے بھی فائزرہنے والے مخدوم احمد محمود قیادت کی پہلی ترجیح تھے اورن لیگ کیلئے بھی قابل قبول مانے جاتے تھے۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی نے ندیم افضل چن کی جگہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق مشیر چوہدری ریاض کو گورنر پنجاب کی دوڑ میں شامل کرلیاگیا تھا۔جبکہ گورنر خیبر پختونخواہ کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری رکھی گئی تھی۔گورنر خیبرپختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی موسٹ فیورٹ ہیں، گورنر کے پی کیلئے پیپلزپارٹی کے چار امیدوار دوڑ میں شامل تھے،محمد علی شاہ باچا، نجم الدین خان، امجد آفریدی گورنر کے پی کیلئے دوڑ میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے 21فروری کومسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے گئے تھے۔چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی سپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگاجبکہ صوبے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائیں گے۔اس کے علاوہ گورنر سندھ و بلوچستان ن لیگ اور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.