قرآن کا ایک ایک لفظ رہنما ہے،مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے،عبدالرشید ترابی

جمعہ 5 اپریل 2024 16:51

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ڈگری قرآن مجید کو حفظ کرنے کی ہے،قرآن کا ایک ایک لفظ ہماری رہنمائی کرتا ہے،مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے،ہمیں قرآن کی تعلیمات کی طرف لوٹنا ہوگا، اسی میں ہماری دنیا وآخرت میں کامیابی ہے،ملکوں کی تباہی وہاں عدل وانساف نہ ہونا ہے، ملک عدل وانصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں قرآن حفظ کیا جاتا ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جاتا ہے،آج فلسطین کے بچوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے مگر اسلامی ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی جامع مسجد عمر کے مدرسے ادارہ علوم اسلامی میں سالانہ عظیم الشان دستار فضیلت کانفرنس ودستار بندی کی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر قاضی ساجد تھے،کانفرنس سے سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خان تنویر انور،متہمم ادارہ مولانا منان گوہر،چیئرمین ضلع کونسل پروفیسر آصف،میئر میجر عبدالقیوم بیگ،خالد کھوکھر،حافظ اسرار،حافظ افضال ودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نو حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں،مدرسہ کے لیے عبدالرشید ترابی،اور خان تنویر انور نے 50.50 ہزار کا اعلان کیا اور لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ادارے کے لیے بھرپور تعاون کریں۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری اسلامی ممالک کو آپس میں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا چائیے اور فلسطینیوں کی مدد اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی چائیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا ابھی تک وہ مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔مقررین نے مہتمم مولانا منان گوہر کی دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس ادارے کو چلا رہے ہیں۔