پاک فوج بھارت کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے،پرویز اشرف

اتوار 7 اپریل 2024 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی ابھی نندنوں کو سبق سکھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل میں کہاکہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پاکستان دشمنی کی بنیاد پر انتخابی مہم چلائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، راج ناتھ کا اشتعال انگیز بیان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا بین ثبوت ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ بی جے پی کی مودی حکومت آئندہ الیکشن میں بد ترین شکست کے خوف میں مبتلا ہے، پاکستانی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے اعترافی بیان پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے۔