بھارتی پولیس نے بارہمولہ میں تین افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتارکرلیا

پیر 8 اپریل 2024 17:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تین افرادکو گرفتارکرکے انہیں اسلام آباد اور کپواڑہ کی جیلوں میں نظر بند کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد سر یور پورہ پٹن کے میسر مجید ملک، ڈارمحلہ پلہالن کے عبدالاحد ڈار اورتانترے پورہ پلہالن کے خورشید احمد وازہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتارافراد کو ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور اسلام آباد میں نظربند کیا گیا ہے۔