
ہمیں پاکستان میں تحفظ نہیں، آئینی عہدوں میں شراکت داری چاہیے‘ ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید سہوترا
پاکستانی اقلیتوں کو حقوق حاصل کرنے کے لیے قومی،صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ جیسے آئینی اداروں کا حصہ بننا ہو گا‘خطاب
جمعہ 12 اپریل 2024 20:20
(جاری ہے)
تقریب سے اقلیتی رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا، اسلم گل ،علی بدر اور خالد گل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سہوترا برادری کی طرف سے معزز مہمان خصوصی کی دستار بندی بھی کی گئی اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
تقرئب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے مذید کہا کہ پنجاب۔ میں مسیحیوں کی بڑی آبادی رھتی ہے مگر ہمیں اس کے لیے سیاسی جدوجہد تیز کرنا ہو گی،ایک غریب کارکن کا ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر بیٹھنا اسکی سیاسی معراج ہے،پاکستان میں کسی غیر مسلم کا وزیر بننا کوئی بات نہیں مگر کسی آئینی عہدے پر یہ 75برس میں پہلی مرتبہ ہوا ہے ،سیاسی گھٹن اور ناامیدی کی فضا میں یہ فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے،اقلیتی نوجوان اپنے سیاسی و معاشی کردار سے بہت پریشان ہیں۔شہید بھٹو خاندان ملک کی اقلیتی برادری کو کبھی مایوس نہیں کر سکتا،رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کو بھر پور نمائندگی دیتی ہے،شہباز بھٹی کو ماضی میں وفاقی وزیر بنایا سرکاری ملازمتوں میں 5فیصد کوٹہ اورسینٹ میں اقلیتوں کے لیے چار نشستیں پیپلز پارٹی نے مخصوص کرائیں۔اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں جتنی عزت کسی اور کی ہے اتنی ہی ہمارے مسیحی بھائیوں کی ہے،ہم ترقی تب کرینگے جب یہاں رہنے والی تمام اقوام کو ترقی کے مساوی مواقع ملینگے۔انتھونی نوید اور عامر جیوا کو نمائندگی دینے پر چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی بدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ایک ورکر کو پارٹی قیادت نے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی بنایا،انتھونی نوید اور عامر جیوا جیسے ورکر ز کی حوصلہ افزائی عام پارٹی کارکن کے لییباعث فخر ہے،چیئرمین بلاول بھٹو نے اقلیتی برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ایڈون سہوترا نے آخر میں کہا کہ ڈپٹی سپیکر انتھونی نوید،رکن قومی اسمبلی عامر جیوا ،اسلم گل اور علی بدر کی آمد پر شکر گزار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.