ملک کو کامیابی کا روڈ میپ ذاولفقار علی بھٹو نے دیا تھا۔ تاریخ میں انکا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، رضوان فکری

جھوٹے مقدمے میں عدالتی قتل تاریخ کا سیاہ باب ہے ،ان ججوں کی روحیں کانپتی ہونگیں جو ملک کو عظیم لیڈر سے محروم کرگئے

اتوار 14 اپریل 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) آزاد رائٹرز فورم پاکستان کے صدر رہنما پی پی پی اور پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے اوین چیئرمین رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ ملک کو کامیابی کا روڈ میپ ذاولفقار علی بھٹو نے دیا تھا۔ تاریخ میں انکا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ وہ پاکستان میں اسلامی بنک بنا رہے تھے تمام اسلامی ممالک اس میں انوسٹمنٹ کرنے جا رہے تھے اسلامی ممالک کو برے وقت میں بھاری رقوم میسر ہوتیں ۔

عالمی اسلامی کانفرنس ، ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ اور پاکستان کو طاقتور ملک بنانے کی کوشش پر عالمی ایجنڈے کی تکمیل دہشت گرد آمر ضیاء الحق نے کی ۔ جھوٹے مقدمے میں عدالتی قتل تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ چیف جسٹس فائز عیسی نے صدر زرداری کے ریفرنس پر فیصلہ دے کر کسی حد تک تلافی کردی ۔

(جاری ہے)

لیکن ان ججوں کی روحیں کانپتی ہونگیں جو ملک کو عظیم لیڈر سے محروم کرگئے۔

پاکستان کبھی بحران میں نہیں آتا اگر ذولفقار علی بھٹو زندہ ہوتے۔انہوں نے یہ بات لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ،۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کا نعرہ اس لئے لگتا ہے شہید کبھی مرا نہیں کرتے۔ ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو، شاہنواز بھٹو، میر مرتضی بھٹو شہید کئے گئے۔ قائد عوام نے درست کہا تھا کہ میں ملک کے لئے اپنے بچے بھی قربان کرسکتا ہوں ۔

پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والوں جواب دو کیا کوئی ملک میں اتنی قربانیوں کی مثال ہے کیا کسی وزیر اعظم نے ملک کے لئے اپنے خاندان کی قربانی دی۔ کیا صدر آصف علی زرداری جیسی جیل کی زندگی جھوٹے مقدمات میں کسی نے گزاری کیا بلاول بھٹو جیسا کوئی بہترین وزیر خارجہ ہی وہ لیڈر بھی عظیم ہیں اور اپنی والدہ اور نا نا کی پرچھائی ہیں ۔ آصفہ بھٹو والدہ کی جھلک ہیں ۔

پیپلز پارٹی کوختم کرنے والے خود ختم ہوگئے۔ پم نے تاریخی مینڈیٹ حاصل کیا ہے اور آئندہ انتخابات میں پی پی پی یکطرفہ جماعت ہوگی۔ آج بھی ہم مرکزی کردار ہیں ۔ 17وزارتیں ختم کرکے 300ارب بچا کر وفاق قوم کی خدمت کرے یہ ویژن بلاول بھٹو کا ہے جو کامیابی کی علامت ہے۔ یہ وزاتیں اور محکمے صوبوں کو دیئے جائیں ۔ آئین پاکستان ، 18ویں ترمیم ، خواتین کو حقوق، 58(2B)کا خاتمہ پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔ شہید قائد عوام اور محترمہ سمیت تمام شہیدوں اور بھٹو خاندان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انکے مشن پر چلنے کا عزم کرتے ہیں ۔