سرینگر، موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ

منگل 16 اپریل 2024 13:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مسلسل بارشوں کے باعث سرینگر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ وہ جہلم میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول نے بتایا کہ اگلے چند گھنٹوں میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح کم ہونے کی توقع ہے اور وادی میں سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمے نے بتایاکہ بارش رک گئی ہے اورجنوبی کشمیر میں جہلم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے لیکن سرینگر میں صبح سے اس میں اضافے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ محکمے نے ایک بیان میں کہاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو جائے گی۔بیان میں کہاگیا کہ صبح دس بجے سرینگر میں رام منشی باغ کے مقام پرپانی کی سطح15.67 فٹ ریکارڈ کی گئی جو انتہائی سطح کے قریب ہے۔