اگست2019کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں تمام بنیادی آزادیاں معطل ہیں، محمود ساغر
پاکستانی قوم اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے
منگل 16 اپریل 2024 15:21
(جاری ہے)
محمود ساغرنے جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیر قانونی انضمام کے تناظر میں پاکستان کا کردار اور ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔
بی جے پی حکومت کی جانب سے 2019میں جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خامتے کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام بنیادی آزادیاں معطل ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ تنازعے کا ایک اہم فریق ہونے کے ناطے پاکستان اس دیرینہ تنازعہ کے جلد اور خوش اسلوبی سے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا جس کے لئے کشمیریوں کی تین نسلوں نے قربانیاں دی ہیںاور اب چوتھی نسل کی بقا کوخطرہ لاحق ہے۔ حریت رہنما نے امید ظاہر کی کہ یوسف رضا گیلانی کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے۔ دریں اثناء محمود احمد ساغر نے امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے پر حافظ نعیم الرحمان کو اپنی اورپوری کشمیری قوم کی طرف سے مبارکباد دی ہے۔ محمود ساغر نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہاکہ اس اہم عہدے پر آپ کی تقرری آپ کی قابلیت، دیانت داری اور سب سے بڑھ کر اس اعتماد اوربھروسے کا اظہار ہے جو آپ کی جماعت اور مجلس شوری نے آپ پر کیا ہے۔انہوں نے یقین ظاہرکیا کہ نومنتخب امیر جماعت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی مدد اور حمایت کے لیے جماعت کے قابل فخر ورثے کو انتہائی خلوص اور تندہی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.