Live Updates

بحثیت ا پوزیشن سعودی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی

آئین و قانون کی بالا دستی کی عدم مو جودگی میں بیرونی سرمایہ کاری کا آنا نا ممکن ہے، وزیر خارجہ ایران اسرائیل معاملے پر بیان جاری کریں ، بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کی جائیں ، عمر ایوب

منگل 16 اپریل 2024 22:46

بحثیت ا پوزیشن سعودی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا ہے کہ بحثیت ا پوزیشن سعودی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ تاہم آئین و قانون کی بالا دستی کی عدم مو جودگی میں بیرونی سرمایہ کاری کا آنا نا ممکن ہے ۔ ہمیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات شیشہ کی دیوار حائل کر کے کرائی جا رہی ہے جو ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے ۔

ملاقات والے کمرے میں بلب کی آڑ میں خفیہ کیمرا لگایا گیا ہے ۔ مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوے سیکرٹیری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ بحثیت ا پوزیشن سعودی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ تاہم ان سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب آئین اور قانون کی بالا دستی نہیں ہو گی تو ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری رپورٹ پبلک ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہ کہا کہ فارم سینتالیس کی بیساکھیوں والی حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں ۔ ہمارا ایجنڈا آئین و قانون کی بالادستی ہے ۔ انہوں نے چیلین کرتے ہوے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چمن میں جلسہ کر کے دکھا ئیں ۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ کو ایران اور اسرائیل کے معاملے پر بیان دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قومی یکجہتی کی علامت ہیں انھیں دیوار سے نہ لگایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سر عام دھاندلی کی گئی ۔ خدا راہ ہوش کے ناخن لیں پاکستان دھاندلی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جنرل باجوہ نے دو ہزار انیس میں کہا تھا کہ وہ حکومت گرائیں گے جو انہوں نے کر دکھایا ۔ انہوں نے آٹا روٹی سستی کرنا سب موجودہ ھکومت کے ڈھکوسلے ہیں آنیوالے دنوں میں مزید عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرایا جائیگا ۔

پٹرول اور ڈیزل بھی مزید مہنگے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن مین بھی دھاندلی کا با زار گرم ہے ۔ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہائیکورٹ نے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے تا ملاقات کے دوران شیشے کی دیوار حائل ہوتی ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہدائت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے توئین عدالت کی درخواست دائر کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا ایک ملک میں دو قانون نافذ ہیں ۔ یہ لوگ بشری بی بی بی کے چیکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ہمیں دوبارہ گنتی کے بہانے سے ہرایا ہے ۔ ہم عدالتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری پٹیشنز کو سنا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کیسز کو تواتر سے سنا گیا تو بانی پی ٹی آئی اپریل میں رہا ہو جائیں گے اور ہم یہ پہلے ہی واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ضمنی الیکشن میں جانے کی ہدایت کی ہے ۔ اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی شیر اافضل نے الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات والے کمرے میں بلب کی آڑ میں کیمرا لگا یا گیا ہے لگایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران جیل حکام بھی بیٹھے رہے جو کہ عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتی کمرے میں پارٹیشن کا واحد مقصد ہمارے درمیان ہونے والی کھسر پھسر کو سننا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پہلے ہی دھاندلی شروع کر دی گئی ہے ۔ تاہم بانی پی ٹی آ ئی نے پھر بھی بھر پور مقابلے کی ہدائت کی ہے ۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات