,سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

منگل 16 اپریل 2024 22:50

ی*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔اسلام آباد میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ اور وفد کوخوش آمدیدکہتا ہوں، سعودی وفد کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وفد پاکستان بھیجنے پر شکر گزار ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی تھی جس کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا، وزیر اعظم نے سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

سعودی وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری عزت مآب انجینئر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت عزت مآب انجینیئر عبدالرحمن بن عبدل محسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل عزت مآب انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلٰی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل تھے۔وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں اسحق ڈار سمیت وفاقی وزرا شریک ہوئے، اجلاس میں تمام وزرا نے اپنی وزارتوں سے متعلق منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا، سعودی وفد کو ٹرانسمیشن لائنز، سولر پراجیکٹس اور کان کنی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز بھی دی گئیں۔ 16-04-24/--359 #h# سرکاری ملازمتوں میں بھرتیاں میرٹ پر دی جائیں ،ْکراچی کے نوجوانوں کو ان کا حق دیا جائے ،ْ ڈاکٹر اسامہ رضی ؒسرکاری ملازمتوںمیں میرٹ کا گلا گھونٹا گیا تو شدید مزاحمت کریں گے اور تحریک چلائیں گے ،ْ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ،تمام آسامیاں مشتہر کی جائیں اور شفاف طریقہ کار کا تعین عدالت کے ذریعے سے کیا جائے ،ْ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ #/h# +کراچی(آن لائن)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ حکومت کو صوبے کے مختلف محکموں میں گریڈ 1سے 15تک سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کی اجازت دینے کے احکامات پر تبصرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں بھرتیاں میرٹ پر دی جائیں اور پورے عمل میں قانون اور ضابطے کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائے اورکراچی کے نوجوانوں کو ان کا حق دیا جائے ۔

تمام آسامیاں مشتہر کی جائیں اور شفاف طریقہ کار کا تعین عدالت کے ذریعے سے کیا جائے ،سرکاری ملازمتوںمیں میرٹ کا گلا گھونٹا گیا تو شدید مزاحمت کریں گے اور تحریک چلائیں گے۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر بھرتیوں کے حوالے سے سندھ حکومت کا ٹریک ریکارڈ ہمیشہ سے انتہائی خراب رہا ہے اور بھرتیوں کے عمل میں اقرباپروری اور کرپشن کا بازار گرم کر کے من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا اور قانون و ضابطوں کی دھجیاں اڑائی گئیں ،یہی وجہ ہے کہ کرپشن اور نااہلی کے حوالے سے سندھ حکومت پورے ملک میں سب سے زیادہ بدنام ہے ۔

دوران سماعت جج نے بھی یہ ریمارکس دیے تھے کہ کیا اب سیاسی کارکنوں کا کام نوکریاں بیچنا رہ گیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں بلینک اپائنٹمنٹ لیٹرز مل رہے ہیں ۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہاکہ پیپلزپارٹی 15سال سے سندھ میں حکومت کررہی ہے اور مسلسل چوتھی مرتبہ اس کی حکومت قائم ہوئی ہے ، پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے ہر دور میں پورے صوبے میں میرٹ کا کھلم کھلا قتل کیا بالخصوص کراچی کے اہل ، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی کی ، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیئے اور میرٹ پر بھرتی کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے کراچی کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ان کا جائز اور قانونی حق دیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ آج ملک کا تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان بیرون ملک جانے پر مجبور کردیا گیا ہے ،کیسا ظلم ہے کہ نوجوان پروفیشنل ڈگریاں لے کر فوڈ پانڈا (ڈیلوری بوائی)کا کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صورتحال یہ ہے کہ دیگر تمام مرکزی و صوبائی حکومتیں بالخصوص سندھ حکومت سرکاری ملازمتوں کو سیاسی رشوت اور خاندانوں کی وفاداری کی خرید و فروخت کے لیے استعمال کررہی ہیں ۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر میرٹ اور شفافیت کو سیاسی رشوت اور کرپشن کا ذریعہ بنایا جائے تو عدالت ریمارکس سے آگے بڑھ کر سوموٹو ایکشن لے اور کرپٹ حکمرانوںکو سزا دے ۔