Live Updates

ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، کہیں ن لیگ کہیں پی ٹی آئی آگے

قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 اپریل 2024 18:56

ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، کہیں ن لیگ کہیں پی ٹی آئی ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2024ء ) ملک بھر میں مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جارہ ہے جن میں کہیں ن لیگ کہیں پی ٹی آئی آگے ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوئی ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے، صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی کے عمل کا آغاز ہوا جس کے ساتھ ہی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 119 لاہور 3 کے 338 پولنگ اسٹیشنز میں 14 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا جہاں پاکستان مسلم ليگ ن کے علی پرویز 1812 ووٹ لے کر پہلے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق 1016 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 132 قصور 2 کے 342 پولنگ اسٹیشنز میں 7 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان مسلم ليگ ن کے ملک رشید احمد خان 2231 ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 1419 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ کے 366 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت آزاد امیدوار مبارک زیب 1525 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے والے سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان 903 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے میں تحریک انصاف کی حمایت سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیصل امین خان 387 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالرشید خان کنڈی 36 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات