مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی

جمعرات 25 اپریل 2024 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے BJP کی کامیابی کی صورت میں کشمیریوں کی سیاسی،ثقافتی اور مذہبی شناخت ختم ہو جائے گی۔کشمیری متحد ہو کر بھارتی حکومت کی سیاسی،مذہبی اور ثقافتی جارحیت کو روکیں۔

اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کریں کشمیر اور فلسطین میں جاری خون ریزی کو روکا جائے۔ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے دونوں ممالک ملکر دو طرفہ تجارت کو فروغ دیں گے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انھوں نے جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں مہاجرین 1989 کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں عزیر احمد غزالی،راجہ محمد عارف،چوہدری محمد مشتاق،غلام حسین بٹ شامل تھے جاوید بڈھانوی نے کہا کہ تحریک آزادی حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیح ہے کوٹلی کے بعد اب عباسپور اور حویلی کہوٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہیں جس سے وزیراعظم آزادکشمیر اور تمام جماعتوں کے سربراہان خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جاوید بڈھانوی نے مہاجرین کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا اور وزیراعظم آزادکشمیر کے سامنے یہ سارے مسائل رکھو گا اور ان شاء اللہ تعالیٰ مسائل کا حل خلوص نیت سے تلاش کریں گے۔