مودی نے لوگوں میں دوریاںپیدا کرنے کا مذموم سلسلہ تیز کر دیا ہے، فاروق عبداللہ

جمعہ 26 اپریل 2024 14:25

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمانی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے لوگوں میں دوریاںپیدا کرنے کا مذموم سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں پارٹی پیڈکوارٹرز پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حز ب اختلاف کا اتحاد ’’انڈیا‘‘ لوگوں میں دراڑ پیدا کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کے خلاف لڑ رہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن اتحاد بی جے پی دور حکومت میں ہونے والی غلطیوں کے ازالے کی پوری کوشش کرے گا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو مکمل طورپر خود مختار بنا نا ہوگا تاکہ عوام کو بھر پور انصاف مل سکے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بہت سی چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔کئی اداروںمیں نااہل لوگوں کو رکھا گیا ہے، ہمیں ان اداروں کو بچانا ہے۔