اسحاق ڈار کی تقرری آئین سے متصادم ،وزیراعظم نے اختیارات سے تجاوز کرکے غیرآئینی اقدام کیا ‘لیاقت بلوچ
نائب وزیراعظم کا منصب آئین میں کہیں موجود نہیں ،ماضی میں بھی ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو، پرویز الٰہی کی تقرری آئین کیخلاف تھی
پیر 29 اپریل 2024 22:44
(جاری ہے)
ماضی میں متحدہ مجلسِ عمل کو بھی نائب وزیراعظم کا عہدہ دینے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن متحدہ مجلسِ عمل نے اِسے مسترد کردیا تھا۔
اسحاق ڈار باصلاحیت سیاست دان ہیں لیکن خود مسلم لیگ ن نے اُنہیں 12 واں کھلاڑی بنادیا ہے۔ سیاست، جمہوریت اور آئینی نظام کے استحکام کے لیے آئین کی پابندی سب کے لیے لازم ہے۔ حسبِ منشاء آئین کو موم کی ناک بناکرکھیلنا ملک و مِلت سے بڑا مذاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی آزادی، کسی دباؤ کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ فیصلوں سے ہی عوامی بنیادی حقوق کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ ججوں کی تقرری، ترقی اور مقدمات کا نظامِ تفتیش اور نظامِ سماعت ناقص ہے۔ آزاد عدلیہ کے لیے بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، سِول حکومتیں، بااثر و بارُسوخ طبقات عدالتوں سے من پسند فیصلے کے حربے استعمال کریں گے تو کرپشن اور بدعنوانی، انصاف کی پامالی تو ہوگی اور نتیجتاً عام آدمی کی انصاف سے محرومی سماج میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم اِمپورٹ کرنے کا فیصلہ کِسانوں اور زراعت کے لیے تباہی ثابت ہوا ہے۔ کِسان سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بییار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے۔ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کے لیے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں، سوشل میڈیا سماجی رابطوں کا ذریعہ تو ہے لیکن سیاست، حکومت اور ریاست سوشل میڈیا سے نہیں، ٹھوس اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی سے چلائی جاتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے،مشاہد حسین سید
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کا دورہ ، کارکردگی کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.