اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری آئین سے متصادم ہی: لیاقت بلوچ
پیر 29 اپریل 2024 23:42
(جاری ہے)
ماضی میں متحدہ مجلسِ عمل کو بھی نائب وزیراعظم کا عہدہ دینے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن متحدہ مجلسِ عمل نے اِسے مسترد کردیا تھا۔
اسحاق ڈار باصلاحیت سیاست دان ہیں لیکن خود مسلم لیگ ن نے اُنہیں 12 واں کھلاڑی بنادیا ہے۔ سیاست، جمہوریت اور آئینی نظام کے استحکام کے لیے آئین کی پابندی سب کے لیے لازم ہے۔ حسبِ منشاء آئین کو موم کی ناک بناکرکھیلنا ملک و مِلت سے بڑا مذاق ہے۔حسبِ منشاء آئین کو موم کی ناک بناکرکھیلنا ملک و مِلت سے بڑا مذاق ہیلیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی آزادی، کسی دباؤ کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ فیصلوں سے ہی عوامی بنیادی حقوق کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ ججوں کی تقرری، ترقی اور مقدمات کا نظامِ تفتیش اور نظامِ سماعت ناقص ہے۔ آزاد عدلیہ کے لیے بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، سِول حکومتیں، بااثر و بارُسوخ طبقات عدالتوں سے من پسند فیصلے کے حربے استعمال کریں گے تو کرپشن اور بدعنوانی، انصاف کی پامالی تو ہوگی اور نتیجتاً عام آدمی کی انصاف سے محرومی سماج میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم اِمپورٹ کرنے کا فیصلہ کِسانوں اور زراعت کے لیے تباہی ثابت ہوا ہے۔ کِسان سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بییار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے۔ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کے لیے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں، سوشل میڈیا سماجی رابطوں کا ذریعہ تو ہے لیکن سیاست، حکومت اور ریاست سوشل میڈیا سے نہیں، ٹھوس اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی سے چلائی جاتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اللہ کا فضل دیکھو دو مہینے کے اندر روٹی کی قیمت 20 سے کم ہوکر 15 روپے پر آگئی ہے
-
دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بیوی بچوں کی 3 ماہ میں مالی معاونت کی جائے گی
-
جرمنی میں حماس کے مبینہ حامیوں کے خلاف پولیس کے چھاپے
-
رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں نئی سماعت شروع
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے نئے کرائے مقرر کر دیئے گئے ہیں،قراة العین
-
سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی عدلیہ سے متعلق پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا
-
محبِ وطن پاکستانیوں سے حکمرانوں کی الرجی بڑھتی جا رہی ہے
-
خشک سالی سے ہسپانوی سیاحتی صنعت متاثر
-
مولانا فضل الرحمان نے کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا
-
میں نے جج بننے کی اہلیت پر نہیں بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی پریس ریلیز پر سوال پوچھا تھا
-
یورپی یونین کا نیا مائیگریشن معاہدہ، کیا تبدیلیاں آئیں گی؟
-
عمران خان کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل‘دنیا بھر تصویرکروڑوں کی تعداد میں شیئرہورہی ہے. تحریک انصاف کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.