جماعت اسلامی تحصیل سمبڑیال کے زیر اہتمام کسانوں کے مطالبات کے حق میں پریس کلب سمبڑیال کے سامنے احتجاجی دھرنا

منگل 7 مئی 2024 23:14

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2024ء) جماعت اسلامی تحصیل سمبڑیال کے زیر اہتمام کسانوں کے مطالبات کے حق میں پریس کلب سمبڑیال کے سامنے احتجاجی دھرنا ، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ محمد اویس گھمن ، ضلعی صدر یوتھ ونگ سیالکوٹ شیخ علی حبیب ایڈووکیٹ، امیر زون محمد ایوب انجم ایڈووکیٹ سمیت دیگر جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اشرافیہ اورمافیاز دونوں کے ہاتھوں یرغمال ہوچکی ہے ،کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ملکی معیشت کا60 فیصد دارومدار صرف زراعت کے پیشہ کی مرہون منت ہے اورجب گندم کی فصل مکمل طورپر تیار ہوچکی ہے تو حکومت کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اعلان کر کے زراعت کے شعبہ کو تباہ کر کے ملک میں غذائی قلت کا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے جماعت اسلامی اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورکسانوں کے مطالبات کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھے گی ،جماعت اسلامی ہر فورم پر کسانوں کی آوا ز بلند کر ے گی ، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پنجاب کوکسانوں کے مسائل اومطالبات حل کرنے کے لیے 4دن کا الٹی میٹم دے رکھا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دے گی اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 74 قمر زمان چیمہ ،سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 52 محمد شفیق رحمانی،میاں عمران اختر ایڈووکیٹ، سابق کونسلر اصغر علی باگڑی ،تحصیل یوتھ ونگ سمبڑیال فاضل منیر سمیت ارکان وکارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔