آزادکشمیر میں آٹے اور بجلی کی سبسڈی کے حوالے سے 23ارب روپے گرانٹ کا اعلان کردیا گیا

پیر 13 مئی 2024 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) آزادکشمیر میں آٹے اور بجلی کی سبسڈی کے حوالے سے 23ارب روپے گرانٹ کر دی دی گئی ۔آزادکشمیر میں آٹے اور بجلی کی سبسڈی کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے آزادکشمیر مسلم لیگ ن کی تجویز اور مخلوط حکومت میں شامل دیگر اتحادی جماعتوں کی تائید کے بعد 23ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کے مطابق مسلم لیگ نے ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ اپنی قلبی اور نظریاتی وابستگی ثابت کی،اسلام آباد،اس سے پہلے میاں محمد نواز شریف نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں 10 ارب روپے کا اضافہ کیا تھا۔

تیرہویں ترمیم کے ذریعے آزادکشمیر حکومت کے اختیارات اور وسائل پر اختیار جیسے معاملات بھی مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے کشمیری عوام کے لیے خصوصی دلچسپی کا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر آٹے اور بجلی کی سستے داموں فراہمی کے مطالبات پر مبنی لانگ مارچ شروع ہوتے ہی وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آزادکشمیر مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے کیے۔

ہماری تجویز پر ہی آج کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم آزادکشمیر،وزرائ حکومت،پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دیگر زعمائ اور وفاقی حکومت کے وزرائ کرام نے شرکت کی،اجلاس میں آزادکشمیر کی صورتحال اور پیدا ہونے والے حالات کا بغور جائزہ لیا گیا۔میاں محمد شہبا ز شریف نے حسب روایت فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23ار ب روپے مالیت کی گرانٹ کا اعلان کیا جو سستے آٹے اور بجلی کی فراہمی کیلئے سبسڈی پر خرچ ہوگی۔

آزادکشمیر ایک حساس خطہ ہے،دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں زراعت اور زرعی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے،ضرورت کا غلہ اور دیگر اشیائے خوردونوش پاکستان سے ہی آزادکشمیر کو فراہم کی جاتی ہیں،آزادکشمیر میں امن وامان بحال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،مسلم لیگ ن اور اس کے تمام ونگز نے پہلے بھی مثبت کردارا دا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں اسی طریقے سے ادا کریں گے۔