پاکستانی پرچم ہماری عزت اور آبرو کی علامت ،تقدس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، سردار عتیق احمد
تحریک الحاق پاکستان درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے ،مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے،آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کا بازوئے شمشیر زن اور دفاعی حصار ہیں ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
جمعہ 17 مئی 2024 23:17
(جاری ہے)
اس امر پر صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان نے راجہ ثاقب مجید اور انکی پوری ٹیم کو کوہالہ میں پاکستان کی پرچم کشائی کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی پرچم ہماری عزت اور آبرو کی علامت ہے۔
اس کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی منزل مقصود ہے۔تحریک الحاق پاکستان درحقیقت ہے ہی تحریک تکمیل پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔مسلم کانفرنس ایک نظریے کا نام ہے اور ہم اپنے اسلاف کے متعین کردہ راستے نظریے الحاق پاکستان پر پوری طرح کاربند ہیں۔تحریک آزادی اور نظریے الحاق پاکستان کے لیے مسلم کانفرنس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ہندوستان خود مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوان کو شہید کیا جاتا ہے آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کا بازوئے شمشیر زن اور دفاعی حصار ہیں یہاں کے عوام نے ہر کشیدگی اور جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ جدوجہد کر کے اپنا کردار ادا کیا ہے۔کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بعدازاں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں دھان گلی کے مقام پر مسلم کانفرنس کے مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر عبد الجبار عباسی کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اور جبار عباسی سمیت دیگر کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
ساابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا
-
مودی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے انتہائی ظالمانہ کارروائیاں کررہی ہے ، رپورٹ
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.