میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید ، خواجہ عبدالغنی لون شہید، شہدائے حول کوخراج عقیدت

ہفتہ 18 مئی 2024 15:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے معروف آزادی پسند رہنماو ¿ں میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید ، خواجہ عبدالغنی لون شہید اور شہدائے حول کو شہادت کی برسیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے میرواعظ مولوی محمد فاروق کو 21مئی 1990کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار قتل کر دیا تھا، بھارتی فوجیوں نے اسی روز سرینگر کے علاقے حول(Hawal (میں ان کے جنازے کے جلوس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70 سے زائد سوگواروں کو شہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

نامعلوم مسلح افراد نے بارہ برس بعد 21 مئی 2002 کو خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت گولیاںمار کر شہید کر دیا تھا جب وہ سری نگر کے شہداءقبرستان میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے۔

ڈی ایف پی ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں جاری جدوجہد آزادی میں شہید قائدین کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو تحریک آزاد ی کشمیر میں ان کے بے مثال کردار پر طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا، دونوں نے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے جان کی قربانی دی۔ترجمان نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ، یہ قربانیاں ہرگز رائیگا ں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموںوکشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہو گا۔

ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتے ہوئے بھارتی جبر و استبداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں حالات معمول پر لانے کے بھارت کے دعوے سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں، مودی حکومت علاقے میں بھارتی پارلیمانی انتخابات کا ڈرامہ رچا کر عالمی برادری کو مزید گمراہ کرنا چاہتی ہے ، انتخابات رائے شماری کا ہرگز متبادل نہیں جس کے حصول کیلئے کشمیریوں نے لاکھوںجانوں کی قربانی دی ہے۔