الیکشن ٹریبونل نے فاروق ستار کے خلاف الیکشن پٹیشن پر 13 جون کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے

اگر کامیاب امیدوار کے فارم 45 میں کوئی تبدیلی ہے تو اس کے کیا اثرات ہوں گی الیکشن ٹریبونل کا استفسار

بدھ 29 مئی 2024 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 244 سے قومی متحدہ موومنٹ کے کامیاب ایم این اے فاروق ستار کے خلاف الیکشن پٹیشن پر 13 جون کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں این اے 244 سے قومی متحدہ موومنٹ کے کامیاب ایم این اے فاروق ستار کے خلاف الیکشن پٹیشن کی سماعت ہوئی ۔

الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور دیگر فریقین کے وکلا کے بحث کے لئے اہم نکات پر اتفاق کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے استفسار کیا کہ فارم 47 اور فارم 49 کی تیاری کے موقع پر درخواست گزار کے ایجنٹس موجود نہیں تھی درخواست گزار نے جو فارم 45 اور 46 جمع کروائے ہیں کیا یہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسر کے ہی جاری کردہ ہیں اگر یہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسر کے جاری کردہ ہیں تو ان کی کیا حیثیت ہی کامیباب امیدوار نے جو فارم 45 پیش کیے ہیں ان میں کوئی ردوبدل تو نہیں اگر کامیاب امیدوار کے فارم 45 میں کوئی تبدیلی ہے تو اس کے کیا اثرات ہوں گی ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی کامیابی کو پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر نے چیلنج کر رکھا ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے 13 جون کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔