Live Updates

اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہوگا، عمران خان

سب مجھے خاموش کرانے میں لگے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے، میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 11 جون 2024 13:31

اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہوگا، عمران ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ سب مجھے خاموش کرانے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے۔ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے کہا سرجری ہونی چاہیئے بالکل سرجری ہونی چاہیئے لیکن سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہئیے یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے اس کی کیا خصوصیات ہیں ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف کاروائی کریں گے، مجھے میرے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے صرف 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے، 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا، نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے، مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سب مجھے خاموش کرانے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے، جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیئے، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس ہی جانے کا کہا جارہا ہے، میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے، ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہے ہیں اور قرضے بڑھتے جارہے ہیں۔ قائد تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے، 18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا، اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے کہ تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات