اٹک کے قریب ایک شخص دریائے سندھ میں ڈوب گیا

جمعہ 21 جون 2024 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) اٹک کے قریب ایک شخص دریائے سندھ میں ڈوب گیا۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو تھانہ اٹک خورد کی حدود میں ملا منصور گاؤں کے قریب ایک شخص دریائے سندھ میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سالہ عمر فاروق گرمی سے بچنے کے لیے دریا میں نہانے گیا جہاں وہ گہرے پانی میں جا کر ڈوب گیا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بھرپور کوششوں کے بعد لاش نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔