
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
جمعہ 26 جولائی 2024 22:13
(جاری ہے)
واسا لاہور کی طرف سے بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں سب سے زیادہ 95ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ پر 63ملی میٹر، گلبرگ میں 65اور اپر مال میں 50ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مغلپورہ میں 66، تاجپورہ میں 46ملی میٹر، نشتر ٹائون میں 62، چوک نا خدا میں 61، پانی والا تالاب میں 89، فرخ آباد میں 66، گلشن راوی میں 78، اقبال ٹائون میں 76ملی میٹر، سمن آباد میں 56ملی میٹر، جوہر ٹائون میں 44اور قرطبہ چوک میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے نکاسی آب آپریشن ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر بھی لمحہ بہ لمحہ نکاسی آب کے لیے مانیٹرنگ کرتی رہیں۔ ایم ڈی واسا نے تمام ہیوی مشینری کو زیر استعمال لاتے ہوئے شہر بھر کی میں شاہراہوں کو کلیئر کروا دیا۔پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت مختلف مقامات پر بھی جم کر بادل برسے۔بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی معطل ہوگئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور موسمی خرابی کی وجہ سے لاہور کا فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپورتھل، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج وندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے
-
شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
-
بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہا ئومیں مزید اضافے کا خدشہ
-
آئندہ 3 روز میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے
-
مون سون کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہوگا، پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق
-
بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.