ٴْصوبے میں سب سے زیادہ دہشت گردی وزیر اعلی ، گورنر اور آئی جی خیبرپختونخوا کے ضلع میں ہوئی

ہفتہ 27 جولائی 2024 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2024ء) صوبے میں سب سے زیادہ دہشت گردی وزیر اعلی ، گورنر اور آئی جی خیبرپختونخوا کے ضلع میں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق تینوں عہدیدار اپنے ضلع کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہے ہیںآئی جی خیبرپختونخوا اپنے ضلع میں سیکورٹی حالات کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں گے خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گرد حملوں میں 563 افراد شہید و زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں اب تک سب سے زیادہ 76 پولیس اہلکار شہید 113 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

رواں سال 65 عام شہری شہید جبکہ 98 زخمی ہوئے۔ فورسز کے 39 جوان شہید،87 زخمی ہوئے۔ صوبہ بھر میں ایف سی 29 اہلکار شہید،41 زخمی ہوئے۔دہشت گردوں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاست دان شہید 2 زخمی کئے۔ ڈی آئی خان میں 8 پاک آرمی کے جوانوں سمیت 56 افراد شہید جبکہ 75 زخمی ہوئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7 افراد ڈی آئی خان میں شہید 2 زخمی ہوئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 پولیس اہلکار شہید 22 زخمی ہوئے۔ بنوں میں 12 پولیس اہلکار شہید 12 زخمی،باجوڑ میں 11 شہید 32 زخمی ہوئے۔ پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 پولیس اہلکار شہید 11 زخمی ہوئے۔