
کراچی میں نیا اسپیل 3 اگست سے انٹری دے گا، 7 اگست موسلادھار بارش متوقع
کراچی سے بارش کا موجودہ اسپیل تقریبا نکل چکا، شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
جمعرات 1 اگست 2024 18:07
(جاری ہے)
شہریوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسائل کاسامنا ہے۔ نکاسی آب کا مسئلہ ہمیشہ سے موجود ہے جو حل نہیں ہورہا۔شہریوں نے سندھ حکومت کواپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت بارش سے قبل دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن مسائل جوں کے توں موجود ہیں، دعا ہے کہ حکومت ان مسائل کا حل نکالے۔
بارش کے بعد سٹی کورٹ کا داخلی راستہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ سٹی کورٹ آنے والے وکلا اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ سٹی گورنمنٹ کا عملہ غائب ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی سے بارش کا موجودہ اسپیل تقریبا نکل چکا، شہرمیں تیزبارش کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ نیا اسپیل تین اگست سے انٹری دے گا، چار سے سات اگست تک موسلادھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل بیس میں 11 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 10 ملی میٹر،کورنگی میں 8.8 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 5.8 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 5، کیماڑی میں 4.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح سرجانی میں 2.5 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 1.5 ملی میٹر، سب سے کم بارش ناظم آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئییاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران یکم سے 6 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی تھی،،محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 31 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج وندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے
-
شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
-
بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہا ئومیں مزید اضافے کا خدشہ
-
آئندہ 3 روز میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے
-
مون سون کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہوگا، پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق
-
بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.