
ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قوم کے ہیرو اور ملک کا اثاثہ ہیں: سردار سلیم حیدر خان
ّ15 گولڈ میڈل جیتنے والی سہیل سسٹرز کی ایڈون سہوترا کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات
جمعرات 1 اگست 2024 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قوم کے ہیرو اور ملک کا اثاثہ ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کھیل انسان کی ذہنی، جسمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی نشوونما میں بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں برداشت، تحمل، صبر اور نظم و ضبط سمیت مختلف مثبت صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاور لفٹنگ ایتھلیٹس محنت کے بل بوتے پر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ ٹوئنکل سہیل نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو پاکستانی خواتین کے لیے رول ماڈل تھیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں اور ثابت کر دیا کہ خواتین محنت اور جذبے سے معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی رہنما ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں، لیڈرشپ کواپنے لوگوں نے ہی متنازع بنایا، شیرافضل مروت
-
داتا دربار سے اغوا 3 سالہ بچہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ، مون سون بارشوں کا جائزہ لیا
-
ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب تیز کر رہے ہیں ، سردار اویس احمد لغاری
-
وزیراعظم سے طارق فضل چوہدری راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان کی ملاقات
-
ایس سی او کے اعلامئے پر دستخط نہ کرنے پر ہم بھارت سے اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں، یوسف رضا گیلانی
-
موجودہ حالات کے تناظر میں اعلی تعلیم ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہے ، یوسف رضا گیلانی
-
حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
-
سیسی کا ادارہ جب سے بنا ہے آج تک اس کا آڈٹ نہیں کروایا گیا ،نثار کھوڑو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی
-
ساہیوال چک 28 ٹو آر طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق ، سات افراد زخمی
-
ساہیوال، رنجش کی بنا پر زمیندار کا کزن اغوا ،8اغوا کار وں کے خلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.