
ملک کو آئی پی پیز کے عوام اور صنعت دشمن غیر حقیقی معاہدوں سے نجات دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،گورنر پنجاب
جمعرات 1 اگست 2024 20:30
(جاری ہے)
بجلی کے بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 2013ء میں شمسی توانائی کے فروغ کیلئے عملی اور کلیدی اقدامات اٹھائے تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے گھر اور ڈیرے پر سولر لگوائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگی روایتی بجلی کی بجائے قابل تجدید ، سستی اور آلودگی سے پاک شمسی توانائی کو فروغ دینا ہو گا۔ گیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ایران سے گیس کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا اگر اس پر عمل ہو جاتا تو اس سے گیس کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں جبکہ نصف سے زیادہ صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔ انہوںنے کیپسٹی پے منٹ کی ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مد میں سالانہ 2ہزار ارب وصول کر کے چند خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال آئی پی پیز نے 198 1ارب روپے کی بجلی پیدا کی مگر ان کو ادائیگی 3127ارب روپے کی گئی ۔ اس طرح بغیر بجلی پیدا کئے ان کو بھاری منافع دیا گیا جس کا تمام تر بوجھ عوام اور صنعتیں اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کا فوری اور شفاف فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے بتایا کہ پولٹری سیکٹر نئی نسل کی )صحت کو برقرار رکھنے کیلئے سستی پروٹین مہیا کرنے کا واحد ذریعہ ہے مگر پنجاب حکومت نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی لگا کے نہ صرف اس شعبے کی تباہی کی بنیاد رکھ دی ہے بلکہ صوبوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری فارمر نے 220روپے میں ایک دن کا چوزہ لیکر اس کو 220روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جس کی وجہ سے ہر فارمر کو 70سے 80لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے نام پر معیشت کے بنیادی اصول رسد وطلب کی کھلم و کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس سے اس شعبے میں نئی سرمایہ کاری نہیں ہو گی اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات بھی بری طرح متاثر ہو ں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیائے خورونوش کی کوالٹی کو چیک کرے جبکہ قیمتوں کا تعین مارکیٹ فورسز پر چھوڑ دیا جائے۔ گورنر پنجاب کو ملنے والے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد میں نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی، ایگزیکٹو ممبر رانا عامر رضا اور سید شفیق حسین شاہ بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.