2020میں آنیوالے ہیلی کاپٹر ملازم جواد خان نے مورڑو میر بحر (سائٹ)ٹاؤن کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں انت مچادی

اپریل 2023میں ایک سو سے زائد ایجوکیشن ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کرنے کے بعدگزشتہ ماہ جولائی میں10 ہزار ماہوار بھتہ نہ دینے پر 30 سے زائد ایجوکیشن ملازمین کی تنخواہیں غائب کردیں

اتوار 4 اگست 2024 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) صوبہ سندھ کے بلدیاتی اداروں میں بااثرافراد اور اداروں کی مخبری کرنیاور ماہوار بھتہ جمع کرنے والیافراد کی سفارش پر تاحال 2012،2013کی بھرتی کی آڑ میں جعلی بھرتی،پرموشن اورتبادلوں کی آڑ میں ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ کورنگی،منگھوپیر،مرڑرومیر بحر،ملیر،گڈاپ ٹاؤنزمیں جاری ہے۔ان جعلی بھرتی ملازمین نے رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

جس کی ایک مثال ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ موڑرو میر بحر(سائٹ)ٹاؤن میں انٹی کرپشن کے ایک بیٹر کی ڈیل کے نتیجے میں 2020 میں آنے والے ہیلی کاپٹرجعلی بھرتی گریڈ 16 اور اب جعلی لیٹر پر گریڈ 17 میں تعینات ڈائریکٹرایجوکیشن جواد خان نے اننت مچارکھی ہے۔اپریل 2023 میں100 سے زائدٹیچرزو نان ٹیچنگ اسٹافکی ماہوار تنخواہئں ہڑپ کرنے جے بعداب ماہ جولائی میں 10 ہزارماہوار بھتہ نہ دینے پر 30 سے زائد ایجوکیشن ملازمینکی تنخواہیں بینک اسٹیٹمنٹ میں تبدیلی کرکے ہڑپ کرلیں۔

(جاری ہے)

ملازمین کی شکایت پریونین رہنماؤں نے ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنرکو شکایات کیں۔جس پر6 ملازمین کو شورشرابہ بند کرنے کیلیے بینک کی بجائے نقد کاٹ پیٹ کر 20 ہزار روپئے تنخواہ ادا کی گئی۔تاکہ یہ لوگ یونین کو شکایت نہ کریں اور یونین خاموش رہے لیکن 30 ملازمین تاحال ماہوار تنخواہ سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق بلدیہ کیماڑی نے 2020 میں انٹی کرپشن ویسٹ نے اپنے مخبر خاص لینڈ گریبیر بابر شاہ گنجا کی مخبری پر چھاپہ مارکر ویاں کا ریکارڈ قبضے میں لیکر ڈیل کی تھی جس کے تحت ماہوار بھتہ طے کرنے کے ساتھ ساتھ چند خاص افراد جو گریڈ 16 میں بغیر کسی آرڈر کے بھرتی کیا گیا تھا۔

ان میں سے ایک کھڈہ مارکیٹ کے نوجوان جواد خان بھی تھے۔جسے اس وقت کے تعینات آفیسر اقبال میرانی نے ڈیل میں بھرتی کرکے پہلے مختلف پوسٹوں ڈائریکٹر انٹی انکروچمنٹ،ڈائریکٹر ٹیکسزبلدیہ،کیماڑی زونز تعینات کیا اور پھر2023 میں جعلی لیٹر پر 2023 میں ڈائریکٹر ایجوکیشن موڑرو میر بحر تعینات کردیا۔جہاں اس نیاپریل 2023 میں 100 سے زائد ایجوکیشن ملازمین کی تخواییں ہڑپ کرلیں۔

ملازمین نے احتجاج کیا۔اعلی حکام کو درخواستیں دیں۔لیکن خواتین ٹیچرز کو ڈرادھمکاکر خاموش کروادیا گیا۔ اب گزشتہ ماہ ماہوار 10 ہزار بھتہ نہ دینے پر 30 سے زائد ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کیں گئیں۔حواد خان نے اپنا پرائیوٹ نیٹ ورک بنارکھا ہیتنخواہوں کے بلز اپنے ذاتی کمپیوٹر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید قریشی بنا کر کسی کو ریکارڈ تک کی کاپی تک نہیں دی جاتی۔

جبکہ واٹر بورڈ کے ملازم فہیم پرائیوٹ طور پردیگرامور چلارہا ہے جواد خان صرف 4 برسوں کے دوران کھڈہ مارکیٹ لیاری سیڈیفینس شفٹ ہوکر گاڑی کے مالک بھی بن گئے ہیں۔لیاری کے ایم این اے اور خاص بندے مختلف اداروں کے مخبر،لینڈ گریبیربدنام زمانہ بابر شاہ کی پشت پناہی اور چیئرمین اور میونسپل کمشنر کو انکا حصہ پہنچنے کی وجہ سے اس شخص کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

لوکل گورنمنٹ ایجوکیشن ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی رہنماؤں زہرہ بتول،حفصہ کاظمی،فاطمہ حسن اور دیگر نے چیف سیکرٹری سندھ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ،ڈائریکٹر جنرل نیب،چیئرمیںن انٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ہیلی کاپٹر ملازم جواد خان ڈائریکٹر ایجوکیشن موڑرو میر بحر کی سروس پروفائیل طلب کرکے اور اسکی کرپشن کی انکوائری کرکے ٹیچرز کو انصاف اور پوری تنخواہ ادا کی جائے۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے ملک گیر مزدور رہنماء سیدذوالفقارشاہ سیاس سلسلے میں ٹیچرز کی قانونی و اخلاقی مدد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔